نیم گرم پانی پینے سے جسم میں وہ ہوگا جو آپ نے کبھی سوچا بھی نہیں ہوگا

نیم گرم پانی پینے سے جسم میں وہ ہوگا جو آپ نے کبھی سوچا بھی نہیں ہوگا

تندر ستی ہزار نعمت ہے: واقعی اگر انسان صحت مند او ر توانا ہو تو وہ ہر مشکل سے مشکل کام کو بھی کرنے کا پکا ارادہ کر لیتا ہے۔وہ دین کا کام بھی زیادہ اور اچھے انداز سے کرسکتا ہے اور دنیا کے کام بھی احسن طریقے سے سرانجام دے سکتا ہے۔لیکن بشرطیکہ وہ صحت مندہو۔اور صحت مند رہنے کے لیے آپ کو متوازن غذا کا استعمال اور جن اشیاء سے آپ کی صحت کو نقصان ہو سکتا ہے اُن سے پرہیز کرنا ضروری ہوگا۔جیسے بعض لوگوں کو’’سرد تاثیر‘‘رکھنے والی اشیاء کی ضرورت اور ’’گرم تاثیر‘‘ رکھنے والی اشیاء کے کم استعمال کی ضرورت ہوتی ہے۔اور اسی طرح بعض لوگوں کو’’گرم تاثیر‘‘رکھنے والی اشیاء کی ضرورت اور ’’سرد تاثیر‘‘رکھنے والی اشیاء کے زیادہ استعمال سے بچنے کی ضرورت ہوتی ہے۔اسی لیے آپ کو اپنی صحت کے مطابق غذا استعمال کرنی چاہیے.آپ کی خوبصورتی کا دشمن موٹاپا آپ کی جان بھی لے سکتا ہے ۔انسان کتنا ہی خوش شکل کیوں نہ ہو لیکن اگر اس پر موٹاپاغالب آجائے تو اس کی شخصیت کو گرہن لگ جاتا ہے اور اس کی شکل نامکمل سی لگتی ہے۔ اس لئے موٹاپے کو آج کے دورمیں ایک پیچیدہ تحولی بد نظمی Metabolic Disorder سمجھا جاتا ہے۔موٹاپا بذات خود اایک بیماری ہے ،لیکن اس کے باعث اور بھی بہت سے مرض لاحق ہو سکتے ہیں اور ان امراض سے بسا اوقات موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔موٹاپے کے باعث پیدا ہونے والے خطرناک امراض میں امرض قلب، کینسر، شوگر اور ہائی بلڈ پریشروغیرہ خاص طور پر شامل ہیں ۔۔اگر آپ اسمارٹ اور سلم ہیں تو آپ کو ایسی نعمت حاصل ہے جس کی مثال نہیں ملتی، اس کے برعکس جو سلم نہیں تو آپ بھی اپنے جسم کو سمارٹ یا سلم بنا سکتے ہیں۔آج ہم آپ کو چند ایسے قدرتی نسخے بتاتے ہیں جو آپ کے باورچی خانہ میں ہی اشیاء موجود ہیں ، تو حاضر ہیں آپ کیلئے چند گھریلو دیسی آسان نسخے جس پر عمل کرکے آپ محض چند ہفتوں میں مزید اسمارٹ سلم، پرکشش اور جاذب نظر بن سکتے ہیں۔لیکن خواتین یہ بات ذہن نشین رکھیں کہ خوبصورتی نمائش کیلئے نہیں ہوتی بلکہ خوبصورتی کا اظہار جائز اور محرم رشتوں کیلئے ہوتا ہے۔ اس کتابچہ میں دئے گئے نسخوں پر عمل کرکے آپ اپنے بدن سے زائد چربی کم کرسکتے ہیں جس کے نتیجے میں آپ زیادہ پرکشش اور جاذب نظر ہوجائیں گے اور خود کو مزید ہلکا پھلکا محسوس کریں گےنسخہ جات○سبز چائے کا استعمال پیٹ کم کرنے میں بہت معاون ثابت ہوتا ہے۔ ہر کھانے کے بعد ایک کپ سبز چائے پیٹ کو کم رکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ سبز چائے میں موجود اجزاءجسم کی فالتو چربی کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ ناصرف جسم کی چربی کمکرتی ہے بلکہ جسم کے زہریلے مادے بھی نکال دیتی ہے۔○عرق لیموں وزن کم کرنے کے لیے بہترین ہے۔ لیموں کا رس اور شہد ملا کر ایک گلاس گرم پانی میں مکس کر کے روزانہ صبح خالی پیٹ لیا جا سکتا ہے۔○نیم گرم پانی میں ایک چمچ شہد ملا کر نہار منہ پینے سے پیٹ چند دنوں میں کم ہو جائے گا۔○شہد کھانا موٹاپے کے لیے ایک بہترین گھریلو علاج ہے۔ یہ جسم میں جمع شدہ چربی کو متحرک کرکے گردش میں رکھتا ہے جو عام افعال کے لیے توانائی کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ کسی بھی موٹے شخص کو 10 گرام کی چھوٹی مقدار سے شہد کھانا شروع کرنا چاہیئے یا ایک ٹیبل چمچ گرم پانی کے ساتھ لیا جائے۔ اسے صبح صبح کھانا صحت کے لیے زیادہ اچھا ہے۔ اس میں تازہ لیموں کے رس کا ایک چائے کا چمچ بھرا ہوا شامل کیا جا سکتا ہے۔○نیم گرم ایک گلاس پانی میں لیموں نچوڑیں اور ایک چمچ شہد ملا کر نہار منہ پی لیں ایک مہینے میں پیٹ کم ہو جائے گا اور چہرے کی رونق بھی بڑھ جائے گی۔ ○کھانے میں دارچینی اور ادرک کا زیادہ استعمال کرنے سے پیٹ کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔دار چینی اور ادرک کا پوڈر بهی استعمال کیا جا سکتا ہے۔○وزن کو کم کرنے کے لیےروزانہ صبح ناشتے سے آدھا گھنٹہ پہلے،خالی پیٹ اور رات سونے سے پہلے ،ایک چائے کا چمچہ دارچینی اور ایک کھانے کا چمچہ شہد ایک کپ گرم پانی میں ملا کر پیئں۔اگر یہ عمل روزانہ کیا جائے تو وزن کم ہو جاتا ہے اور اس کے مستقل استعمال سے جسم میں فاضل چربی بھی نہیں بن پاتی ہے۔○کالا زیرہ ،لاک دانہ ،کلونجی ،جوائن کے پتے،ہر ایک پچاس گرام تمام چیزوں کو ایک ساتھ ملا کر پیس لیں۔ایک چمچ صبح ناشتے سے پہلے ایک چمچ رات کهانے کے بعد پانی کے ساتھ کهایئں کم ازکم 40دن کورس کریں۔وزن میں کمی ہو گی۔○گل یا سیمین چائے،اجوائن اور سرکہ(کوئی سا بھی) پانی میں ڈال کر اچھی طرح پکالیں اور فریج میں رکھ لیں ۔جب پینا ہو تو شہد ،دار چینی کا پائوڈر اور کلونجی مناسب مقدار میں ڈال کر روزانہ ناشتے کے 2 گھنٹے بعد ایک کپ پی لیں ۔اس سے آپ کے پیٹ کی گیس کا مسئلہ اور بڑھا ہوا پیٹ بھی کم ہوگا۔ساتھ ساتھ ہلکی پھلکی ورزش ضرور کریں ،خاص طور پر رات کے کھانے کے بعد 15 سے 20 منٹ کی چہل قدمی بہت اہم ہے ۔اس نسخہ کیلئے کُچھ احتیاطی تدابیر:حاملہ اور بریسٹ فیڈ کروانے والی خواتین یہ نسخہ بالکل استعمال نہ کریں۔رمضان میں اگر آپ روزے رکھ رہی ہیں تو بہتر ہے کہ رمضان کے بعد اس کا استعمال شروع کریں۔نوٹ: اگر آپ کا معدہ بالکل ٹھیک کام کرتا ہے تو جب آپ کو پتا چل جائے کہ یہ نُسخہ آپ کی باڈی کو IRRITATE نہیں کر رہا اور آپ اسے فائنلی شروع کرنے کا فیصلہ کرلیں تو ایک بار آدھا کپ نہار مُنہ پی کر دیکھیں اگر جسم قبول کرے تو دنوں میں آپ کا پیٹ بالکل برابر ہوجائے گا۔ اگر طبیعت میں خرابی ہو تو پھر نہار مُنہ استعمال مت کریں۔ اسے اپنی عادت مت بنائیں کیونکہ ہر جزو کی سرد گرم خاصیت ہوتی ہے ایک بار پیٹ نارمل ہو جائے تو اللہ کا شُکر ادا کرکے ایکسرسائز سٹارٹ کریں اور کم کھائیں۔ یاد رکھیں یہ وقتی علاج ہے ایک بار پیٹ کم کرنے کے بعد بھی اگر کھانے پینے میں بے اعتدالی جاری رکھی جائے صرف یہ سوچ کر کی دوبارہ بنا کر پی لیں گے تو یہ سراسر بے وقوفی اور اپنے جسم پر ظلم کے مترادف ہے۔اسے پینے کی کوئی خاص مدّت نہیں ہے جب تک مناسب لگے استعمال کریں لیکن ایک ماہ سے زیادہ استعمال مت کریں۔○ شکر اور اس سے

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *