کڑی پتہ کے ناقابل یقین فوائد

کڑی پتہ کے ناقابل یقین فوائد

دور قدیم سے کھانوں کا ذائقہ اور خوشبو میں اضافے کے لیے استعمال کی جانے والی جڑی بوٹی کڑی پتے کے استعمال سے صحت اور خوبصورتی پر بے شمار فوائد حاصل ہوتےہیں۔ جنہیں جاننا اور اسے استعمال لانا نہایت ضروری ہے۔ سستے داموں آسانی سے دستیاب کڑی پتے کے استعمال کے کوئی نقصانا ت نہیں ۔ بلکہ بے شمار فوائد ہیں۔ غذائی اور طبی ماہرین کے مطابق کڑی پتے کے استعمال سے بلڈ شوگر لیول کو کم کیا جاسکتا ہے۔ اس کے استعمال سے نظام ہاضمہ بھی درست ہوتا ہے۔ جبکہ یہ سر درد ، دل کی بیماریوں سے بچاؤ سمیت ، جلد اور بالوں کی خوبصورتی بڑھانے کےلیے مفید ثابت ہوتا ہے۔ کڑی پتے میں بھرپور مقدار میں اینٹی آکسیڈینٹس اجزاء پائے جاتے ہیں ۔جو متعدد بیماریو ں سے بچانے کےلیے بہترین ثابت ہوتے ہیں ۔ کڑی پتے میں ایسے ترش اجزاء پائے جاتے ہیں جو خ ون میں کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتےہیں۔ مارکیٹ آسانی سے سستے داموں میں مل جانے والا کڑی پتہ استعمال میں نہایت آسان ہے اس کااستعمال سلاد ، دالوں میں ، ہر ی چٹنی ، نیم گرم پانی میں ڈال کر اور مختلف کھانوں میں پکا کر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ کڑی پتوں بالوں کو سفید ہونےسے بچاتا ہے۔ بالوں پر شیمپو اور کنڈیشنر کے استعمال کے نتیجے میں آنے والے مضر اثرات سے بھی بچاتا ہے اور متاثر ہ بالوں کی صحت دوبارہ بحال کرتا ہے۔ بے جان بالوں میں جان ڈالتا ہے بال گرنےسے روکتا ہے خشکی اور سکری سے بچاتا ہے۔اور بالوں کو گھنا بناتا ہے۔ متاثر ہ بالوں کے علاج اور ان کی خوبصورتی بڑھانےکےلیے چند کڑی پتے لے کر انہیں ناریل کے تیل میں ڈال کر اچھی طرح سے پکا لیں۔ جب پتوں کا رنگ گورا ہونے لگے تو چولہے سے اتار کر ٹھنڈا کرلیں۔ اور اسے ہفتے میں کم ازکم تین مرتبہ لگائیں ۔ صرف پندرہ ہی دن میں اس کے حیرت انگیز نتائج آپ کو حیران کردیں گے۔ اب آپ کو کڑی پتے کے بے شمار فوائد کا پتہ چل گیاہے۔ آپ اس سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتےہیں۔

Categories

Comments are closed.