”بیسن آئل فیس واش“

”بیسن آئل فیس واش“

اس تحریر میں بہت ہی زبر دست قسم کا فیس واش بنانے کا طریقہ شیئر کیاجارہا ہے ۔ جو کہ سردیوں کے حوالے سے بہت ہی زبر دست ہے ۔ اور اس کا نام ہے بیسن آئل فیس واش جو کہ آپ کی سکن کو وائٹ کرنے کے ساتھ ساتھ آپ کی سکن کو موسچرائز بھی کرے گا اور آپ کی سکن پر بہت ہی خوبصورت گلو دے گا دن میں دو سے تین بار اس کو استعمال کیجئے اور بعد میں آپ کو اپنی سکن کے اپر کسی قسم کی کریم کی ضرورت تو پڑے گی ہیں نہیں اور جب اس فیس واش کو آپ روزانہ اپنی سکن کے اوپر مل کے اپنا چہرہ و غیرہ دھوئیں گے جب کہیں بھی آپ اس کو اپلائی کر کے مل مل کے دھوئیں گے۔ تو آپ دیکھئے گا کہ آپ کی سکن گلوئنگ ہوگی اور ساتھ ساتھ سکن فیئر بھی ہوگی اور نہ صرف سکن فیئر ہوگی بلکہ بلیک سپاٹس جھریوں وغیرہ کا بھی خاتمہ ہوگا یہ بہت ہی اچھا فیس واش ہے آپ اس کو گھر میں ضرور بنائیے گا اس کے بہت ہی زیادہ فوائد ہیں ۔سب سے پہلے آپ کو چاہئے بیسن ۔ایک بات کاخیال رہے کہ بیسن خالص ہونا چاہئے مارکیٹ والا دو نمبر بیسن استعمال نہ کیجئے۔ اب بے بی آئل لے لیجئے۔ جتنی مقدار میں بیسن لیں اس سے آدھی مقدار میں بے بی آئل شامل کرلیجئے اگر آگ آ پ کے پاس بے بی آئل نہیں ہے تو آپ اس کی جگہ آلمنڈ آئل یا آلیو آئل لے سکتے ہیں۔اب ان تمام اجزاء کو مکس کر لیجئے اور پھر باقی اجزاء ڈالیں گے۔اب اس کے اندر 2 چمچ لیمن جوس شامل کیجئے۔ اگر آپ کو لیمن جو س سوٹ نہیں کرتا تو اس کو شامل نہ کیجئے۔2 چٹکی ہلدی شامل کیجئے۔پھر اس کو اچھی طرح مکس کر لیجئے بے بی آئل آپ کی سکن کو بہت زیادہ موسچرائز کرے گا بہت زیادہ اچھا اثر آئے گا۔ اب اس میں 1 چمچ شہد شامل کیجئے۔ اس کو بناکر 3 سے 4 دن تک محفوظ کیاجاسکتا ہے ۔ بہت ہی اچھا فیس واش ہے۔اب اس میں فرش ایلوویرا جیل شامل کیجئے۔ بیسن کی مقدار کے برابر فریش ایلوویرا جیل اس میں شامل کرلیجئے۔دوبارہ اچھی طرح مکس کر لیجئے۔اب آپ کافیس واش تیار ہے ۔اور کسی ڈبی یا بوتل میں ڈال کر محفوظ کرلیجئے۔اور اس کو فریش میں محفوظ کرنے سے ایک ماہ تک بھی چل سکتا ہے ۔ اور اس بوتل کو اپنے واش بیسن پر رکھ دیجئے اور ہر وقت منہ دھونے ے لئے اسی فیس واش کو استعمال کیجئے ۔اور تھوڑا سا اپنے ہاتھوں پر لیجئے اور اچھی طرح اپنے ہاتھوں پر مل لیجئے اور پھر تھوڑا سالے کر اپنے چہرے پر بھی اچھی طرح مل لیجئے اور 2 منٹ تک ہلکے ہاتھوں سے مساج کیجئے اور پھر سادہ پانی سے اپنی جلد کو دھو لیجئے۔ آپ کی سکن بہت زیادہ گلو ہوجائے گی کہ آپ دیکھ کر حیران رہ جائیں گے ۔آپ کی سکن بہت زیادہ فیئر ہوجائے ۔ بیسن میں سکن وائٹننگ خصوصیات پائی جاتی ہیں جس کی وجہ سے آپ کی سکن بہت زیادہ فیئر ہوجاتی ہے ۔اس فیس واش کو سردیوں میں تو اپنا معمول بنا لیجئے۔ دن میں 2 سے 3 بار اس کو استعمال کیجئے۔اور کسی بھی قسم کی کریم اور سوپ کے استعمال سے اجتناب کیجئے۔

Categories

Comments are closed.