”کچن میں مصروف رہنے والی خواتین دو چیزیں“

”کچن میں مصروف رہنے والی خواتین دو چیزیں“

دیکھا گیا ہے کہ لوگ ان جھریوں کو ختم کرنے کے لیے بہت سا پیسہ خرچ کرتے ہیں۔جھریاں جسم کے کھُلے حصوں جیسا کہ ہاتھ، گردن،چہرے ،گال اور پیشانی پر نمودار ہوتی ہیں۔اگر ہم چند باتوں کا خیا ل رکھیں تو ہم اپنے آپ کو بہت عرصے تک جھریوں سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔جلد پر نمودار ہونے والی جھریوں کی بڑی وجہ سورج کی شعاعیں،آ لودگی،پانی کا کم استعمال اور سگ ریٹ نوشی ہیں۔اگر آپ کے چہرے پر ابھی تک جھریاں نہیں پڑیں تو یہی صحیح وقت ہے کہ کچھ احتیاطی تدابیر اختیارکی جائیں،اور لمبے عرصے تک اپنے چہرے کو جھریاں سے محفوظ رکھا جائے۔میک اپ کا استعمال خواتین میں اس قدر عام ہے کہ شاید ہی کوئی خاتون ایسی ہو جو اس کا استعمال نہ کرتی ہو،اور اکثر اوقات سارے دن کی تھکاوٹ کی وجہ سے خواتین میک اپ صاف کیے بغیر ہی سو جاتی ہیں۔یہ جلد کے لیے نہایت خطر ناک ہے اور یہ عمل آپ کو وقت سے پہلے بوڑھا کر دیتا ہے۔سونے سے پہلے ہمیشہ میک اپ صاف کریں اور صاف پانی سے منہ دھو کر کسی موئسچرائزر کا استعمال کریں۔جلد نہ صرف جھریوں سے محفوظ رہے گی بلکہ اس میں چمک بھی پیدا ہو گی۔اکثر لوگ نہانے کے لیے ضرورت سے زیادہ گرم پانی کا استعمال کرتے ہیں۔خصوصاً سردیوں میں ،لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ ہماری جلد کے لیے انتہائی مضر ہے۔اس سے جلد کی باہری تہہ اُتر جاتی ہے اور جھریاں پڑنے کے ساتھ جلدی بیماریوں کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔لہٰذا خیال رکھیں کہ نہانے کے لیے ہمیشہ نیم گرم پانی کا استعمال کیا جائے۔آپ کے بال خوبصورت اورجلد جھریوں سے پاک رہے گی۔آج ایسے مرد وخواتین جن کی زندگی بہت زیادہ مصروف ہوتی ہے اور وہ اپنے چہرے پر بلکل وقت نہیں دے پاتے ۔اس ریمڈی کا استعمال ناصرف آپ کی جلد کو چمک اور میک اپ ریمول کے طور پر بھی کرسکتے ہیں۔ اس کو بنانے کیلئے ایک چمچ کے قریب دہی لینی ہے۔اس کے بعد ایک چمچ اسپغول کا ایک چمچ اس میں ملا دینا ہے ۔ اس میں ایک چٹکی کے برابرہلدی استعمال کرنی ہے ۔ آخر میں آپ نے ایک چمچ کیسٹرآئل کا استعمال کرنا ہے ۔ اس کے وٹامن سی کیلئے بہترین چیز ایک چمچ لیموں کا رس اس میں ملا دینا ہے ۔ یہ ناصرف آپ کی جلد ہائیڈریٹ ، نر م وملائم اور چمکدار کردیگا ۔ایسی خواتین اس کا استعمال کرسکتی ہے جن کا سارا دن چہرہ میک اپ میں رہتا ہے لیکن رات کو وہ اچھا میک اپ ریموول استعمال نہیں کرتیں ۔ اس کو بنا کر فریج میں بھی رکھ سکتے ہیں اس کے اندر کوئی ایسی چیز نہیں جو خراب ہوگی ۔ اس کا استعمال آپ نے ہفتے میں تین دفعہ کرنا ہے ۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *