”ملتانی مٹی میں یہ چیز ملا کر لگالیں“

”ملتانی مٹی میں یہ چیز ملا کر لگالیں“

آج آ پ کو ایک ایسا زبردست فیس پیک بنا نا سکھائیں گے ۔ جس کے کچھ دن کے استعمال سے آپ کے چہرے کے تمام مسائل حل ہوجائیں گے۔ ایکنی ، پمپلز ، سن برن یعنی سورج کی روشنی کی وجہ جھلسی ہوئی سکن ایک دم فریش اور گلوئنگ ہوجائے گی۔ یہ فیس پیک آپ کے ان سارے مسائل کو دور کردے گا۔ یہ پیک بالکل نیچرل ہےیہ گھر کی چیزوں سے بنائیں گے ۔ اگر آپ کے چہرے پر جھریاں اور داغ دھبےہیں۔ یا پمپلز کے نشان ہیں یا آپ کی سکن بہت زیادہ خشک ہے۔ سور ج کی وجہ سے جھلسی ہوئی ہے۔ گلو کا نام ونشان نہیں رہا آپ کی سکن پر۔ تو ان سارے مسائل کو یہ فیس پیک ایک دم سے ختم کردے گا۔ اس فیس پیک کو بنانا بہت ہی آسان ہے۔ آپ کو اس کو بنانے اور اپلائی کرنے کے لیے صرف اور صرف روزانہ کے دس منٹ لگیں گے ۔ اس فیس پیک کو بنانے کےلیے ایک خالی باؤل لیں۔ اب اس میں ملتانی مٹی ملانی ہوگی۔ اس کے دو چمچ ڈال دیں۔ یا اپنے چہرے کے مطابق کم یا زیادہ کرسکتے ہیں۔ ملتانی مٹی اسے فلرز ارتھ بھی کہا جاتا ہے۔ ملتانی مٹی منر لنز سے بھر پور ہوتی ہے۔ جسے صدیوں سے جلدی امراض کے لیے استعما ل کیا جارہا ہے ۔میگنیشیم اور کلورائیڈ کی بھر پو ر مقدار پائے جانے کی سبب یہ جلد کے اندر جا کر صفائی کرتی ہے۔ اضافی چکناہٹ سے نجات دلاتی ہے۔ بلیک اور وائیٹ ہیڈز کا خاتمہ کرتی ہے۔ دوسری چیز جو ہے وہ ہے چاولوں کاآٹا۔ اس کا ایک چمچ ڈال دیں۔ کورئین لڑکیاں اپنے چہرے کو دلکش بنانے کے لیے چاول کاآٹا بہت زیادہ استعما ل کرتی ہیں۔ چاول کا آٹا چہرے پر جھریاں نہیں پڑنے دیتا ہے۔ آپ کی سکن کو ہمیشہ جوان رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں آلو کارس ڈالیں گے۔ آلو کو کدو کش کرکے اور نچوڑ کر اس کارس نکال لیں۔ آلو آپ کی سکن کےلیے بہت مفید ہے۔ اگر دھوپ کی وجہ سے آپ کی سکن جل چکی ہے ڈارک ہوچکی ہے۔ اس کےلیے آلو کا رس بہترین ہے۔ اگر آپ صر ف آلو کا رس ہی اپنے چہرے پر لگا لیں۔ آپ خود فرق محسوس کریں گے۔ کہ کس طرح سے آپ کے چہرے کے داغ دھبوں اور نشانات کو صاف کرنے کےساتھ ساتھ رنگت کو نکھارتا ہے۔ آپ کا رنگ صا ف کرکے آپ کوبناتاہے حسین سے حسین تر۔ اب ان تمام اجزاء کو مکس کرلیں۔ اس کے علاوہ پمپلز وغیرہ کے لیے ہم اس میں آدھا چائے کا چمچ نیم کےپتوں کا پاؤڈر ڈال دیں۔ نیم کےپتے سوکھا کر گھر میں ہی اس کا پاؤڈر بنایا جاسکتا ہے۔ نیم کا پاؤڈر چہرے کے داغ دھبے اور دانوں کو ختم کرنے میں بہت مدد دیتا ہے۔ یہ ہر قسم کے کیل مہاسے کےلیے فائدہ مند ہوتا ہے ۔ آخر میں اس میں آدھے لیموں کا جوس ڈال دیں۔ اگر آپ کی سکن پر لیمن سوٹ نہیں کرتا۔ تو آپ اس کی جگہ ٹماٹرکا جوس بھی استعمال کرسکتی ہیں۔ رنگ گو را کرنےلیے لیموں کا جوس بہت مفید ہے۔ اب ان کو پھر سے مکس کر لیں۔ اور یہ ایک پیسٹ سا بن جائےگا۔ اور اس کو اپنے چہرے پر اپلائی کریں۔ اس کے علاوہ اس فیس پیک کوآپ اپنے ہاتھوں ، پیروں اور گردن پر بھی لگا سکتے ہیں ۔ پہلے ہفتے یہ پیک بلاناغہ لگائیں۔ دوسرے ہفتے سے یہ پیک ہر دوسرے دن لگائیں۔ اور تیسرے ہفتے میں یہ پیک ہفتے میں دو مرتبہ استعمال کریں۔تین ہفتوں میں آپ کی سکن کلین اینڈ وائیٹ ہوجائےگی۔ چہرے سے داغ دھبے اور نشانات ختم ہوجائیں گے ۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *