”سخت گرمی میں رنگ لشکارے مارے گا“

”سخت گرمی میں رنگ لشکارے مارے گا“

چہر ہ خوبصورت اور گوراہونا ہر لڑکی کاخواب ہوتا ہے لیکن آپ کے اس خواب کو بڑی آسانی کے ساتھ اور گھر پر بیٹھے ہی پوری کرنے کا طریقہ بتاتے ہیں۔ آپ کو چہرے کا رنگ گورا کرنے کے لیے ایک نیچرل طریقے سے بنایا گیا ٹوٹکہ بتانے کا طریقہ سکھائیں گے۔ اگرآپ اپنے چہرے واقع گورا اور داغ دھبوں سے پاک دیکھنا چاہتےہیں۔ آپ چاہتےہیں کہ آپ کی سکن ٹائیٹ اور چھائیوں سے صاف ہوجائے وہ بھی بغیر کسی کیمیکل اور سائیڈ ایفیکٹ کے ۔ کیونکہ اگر آپ کی سکن بے جان اور روکھی ہوگئی ہے۔ اور دھو پ کی وجہ سے چہرے پر کالا پن بڑھ رہا ہے۔ اور سخت گرمی میں آپ کا رنگ کالا پڑرہا ہے۔ تو ان سب مسائل کو ختم کرنے کے لیے آپ کو ایک ایسا نیچرل ٹوٹکہ بتائیں گے۔
جو بالکل نیچرل ہے جو آپ کے چہرے کو گورا اور بے داغ بنائےگا۔ کیونکہ کیمیکل والے پروڈکٹ شروع میں چہرےپر اچھا اثر دکھاتے ہیں لیکن کچھ دنوں بعد چہرہ پورا خراب کردیتے ہیں جس کی وجہ سے فائدے کے بجائے الٹا نقصان ہوجاتا ہے ۔ آپ کو بتاتے ہیں کہ آپ اس کو کیسے بنا کر اور پھر اس کو کیسے استعمال کرنا ہے؟ اس کو بنانے کے لیے سب سےپہلے آپ کو چاہیے ہوگی۔ ایک عدد فئیراینڈ لولی کریم ۔ اور اچھی والی لینی ہے۔ سو یا ایک سو بیس روپے میں آپ کو مل جائےگی۔ اور اس کے کم سے کم دو سے تین چمچ آپ نے ایک باؤل لے کر اس میں ڈال دیں۔ یہ مقدار دو سے تین دنوں کے لیے ہے۔ اگرآپ نے زیادہ استعمال کرنی ہے۔ توآپ پوری کریم باؤل میں ڈال دیں۔ اس کے بعد ایک کریم آپ نے اور لینی ہے۔ جس کا نام ہے آرچی۔ یہ آپ کو کسی اچھے سے کا سمیٹک سٹور سے مل جائےگی۔ اس کی بھی ایک چمچ کے برابر مقدار شامل کرکے ، اچھی طرح سے ان دونوں کو آپس میں مکس کرلینا ہے۔
اس کو اچھی طرح سے مکس کرنے کے بعد آپ نے اس میں ایک کیپسول وٹامن ای کا شامل کر دینا ہے۔ اور جن افراد کی سکن آئلی ہے۔وہ اس کا کیپسول کا استعمال نہیں کریں گے۔ اس کو دوبارہ سے اچھےسے مکس کرلیں۔ اب ہماری کریم تیارہوچکی ہے۔ آپ نے کرنا یہ ہے کہ رات کو سونےسےپہلے اپنےفیس کو اچھی طرح سے دھو لینا ہے۔ تاکہ ڈسٹ وغیرہ چہرے سے نکل جائے اور چہرے کے اندر مساموں میں جو ڈسٹ ہوگی ۔ وہ یہ کریم نکالے گی۔ اس کو انگلی کی مدد سے چہرے پر اچھی طرح سے اپلائی کرکے چھوڑ دینا ہے۔ اور اگر آپ چاہیں توآپ ہاتھوں اور پیروں پر بھی اپلائی کرسکتے ہیں۔ اب آپ نے ایسے ہی سو جانا ہے۔ اور اگلی صبح آپ نے چہرے کو اچھی طرح سے دوبارہ دھو لینا ہے۔ آپ نے دو سے تین دن تک اس کا لگاتار استعمال کرنا ہے۔ آپ دو سے تین دنوں میں دیکھیں گے ۔ کہ آپ کےچہرے پر بہت زیادہ گلو آجائےگا۔ اورآپ کا چہرہ گورا چٹا اور سفید ہوجائےگا۔ یہ ایک بہت ہی زبردست اور آزمودہ فارمولا ہے۔ آپ اسے آج سے ہی استعما ل کریں۔ اور اس سے فائدہ اٹھائیں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *