سونف کے پانی کے بے شمار زبردست فوائد

سونف کے پانی کے بے شمار زبردست فوائد

سونف کے بے پناہ فوائد ہیں اور اسی لیے کہا جاتا ہے کہ ہر گھر میں سونف ضرور رکھنی چاہئے، یہ بچوں کے کئی امراض میں مفید ہے۔سونف ایک سستی اور آسانی سے دستیاب ہوجانے والی جڑی بوٹی ہےجسے کچن کی زینت کہا جائےتو غلط نہ ہوگا، کھانوں میں اس کا استعمال خاص خوشبو اور اضافی ذائقے کے لیے کیا جاتا ہے۔صحتمند رہنے کیلئے ناریل پانی کیوں ضروری ہے؟اس کا استعمال بہت سی بیماریوں کو دور کرنے کے لیے بھی کیا جاتا ہے۔ اورخصوصاً وزن کم کرنے کے لیے یہ ایک بہترین جڑی بوٹی ہے۔ سونف کے پانی کے فوائد:سونف یا سونف کے پانی میں کچھ ایسے منرلز پائے جاتے ہیں جو انسانی دماغ کو سکون پہنچاتے ہیں جو کہ پُر سکون نیند سونے کا سبب بنتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق جو افراد اچھی اور پُرسکون نیند سوتے ہیں ان کا وزن نہیں بڑھتااور انسان ہمیشہ صحت مند رہتا ہے۔سونف کے پانی کے بے شمار فوائد میں ایک یہ بھی ہے کہ یہ انسانی جسم میں نظام انہضام کو بہتر کرتا ہے۔ انسان کے جسم میں اگر میٹابولزم درست کام کرتا ہو اور کھانابھی صحیح ہضم ہوتا ہو تو یہی وزن کو کم کرنے کے لیے کافی ہےجبکہ سونف کا پانی کھانے کو جلد ہضم کرنے کا کام کرتا ہے۔
سونف کا پانی کیسے تیار کیا جائے؟دو سے تین چھوٹی الائچی ، ایک کھانے کا چمچ سونف، آدھے کھانے کا چمچ سفید زیرہ، ایک چھوٹا ٹکڑا دارچینی، ان تمام چیزوں کو ایک گلاس نیم گرم پانی شامل کرلیں، اس کے بعد اچھی طرح چمچ سے ہلا لیں۔ایک سے ڈیڑھ گھنٹے تک پانی کو ڈھانپ کر رکھ دیں.اس کے بعد تمام اجزاء کا عرق نکل آئے گا اور پانی اپنا رنگ تبدیل کر لے گا۔اس کے بعد چھنی سے چھان کر پانی الگ کر لیں اور رات سونے سے پہلے پی لیں۔کشمش نہار منہ کھانا کتنا فائدہ مند؟واضح رہے چھوٹی الائچی رنگ نکھارنے کے لیے بہترین ہے، سونف معدہ کی گرمی ختم کرے گی جس کی وجہ سے آپ کے چہرے پر ایکنی نہیں ہو گی، سفید زیرہ نظام انہضام کو بہتر بنائے گا جبکہ دارچینی جسم سے فاسد مادوں کے اخراج میں بہترین ہے۔سونف ایک ایسی کمال کی چیز ہے جو انسانی جسم کے بہت سے مسئلوں کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ سب سے اچھی بات یہ کہ سونف زیادہ مہنگی نہیں ہوتی اور ہر وقت گھر میں موجود ہوتی ہے۔
خواتین اسے کھانوں میں ذائقہ اور خوشبو کے لیے استعمال کرتی ہیں، تاہم آج ہماری ویب آپ کے لیے نہار منہ سونف کا پانی پینے کے کچھ حیران کن اور زبردست فائدے لے کر آئی ہے۔سونف کا پانی نہار منہ پینے سے آپ کا وزن چند دن میں واضح کم ہوتا ہے۔ سونف ہاضمے کے لیے فائدہ مند ہے اور میٹابولک ریٹ کو بہتر بناتی ہے لہٰذا میٹابولک ریٹ کے بہتر ہونے سے معدے کی صفائی جلد ہوتی ہے۔سونف کا پانی نہار منہ پینے سے پیٹ کے ہر قسم کے مسائل دور ہوتے ہیں۔ اگر آپ کو قبض کی شکایت ہو اور کوئی چیز یا دوا اثر نہ کر رہی ہو تو آپ روز صبح نہار منہ سونف کا پانی پینا شروع کر دیں۔ آپ کا معدہ بالکل ٹھیک ہو جائے گا۔سونف کو گرم پانی میں شامل کر کے پی لیں یا رات بھر پانی میں بھگوئے رکھ کر نہار منہ پی لینا آپ کی جلد کے لیے انتہائی مفید ہے۔ اس سے آپ ناصرف فریش ہوں گے بلکہ جلد بھی اچھی ہو جائے گی۔سونف کے پتے اگر سات باداموں کے ساتھ کھا لیے جائیں تو سردرد کی شکایت دور ہو سکتی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *