بواسیر سے خون آتا ہو یا موہکے ہوں 3دن میں ختم بواسیر کا علاج خونی اور بادی دیسی علاج

بواسیر سے خون آتا ہو یا موہکے ہوں 3دن میں ختم بواسیر کا علاج خونی اور بادی دیسی علاج

بواسیر کا مرض پاکستان میں عام ہے۔ اگر اس مرض کا بر وقت علاج اور تشخیص نا کی جائے تو مرض بھڑنے کا خدشہ رہتا ہے۔ بواسیر کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ مرض عمر رسیدہ لوگوں میں عام ہے۔ مگر ایک تحقیق کے مطابق یہ مرض کم عمر لوگوں میں بھی عام ہے۔ قبض اوربواسیر چند ایسے امراض میں سے ایک ہیں جو انسان کی طبیعت میں بے چینی کا سبب بھی بنتی ہے۔بواسیر میں بڑی آنت کے آخری حصے میں سوزش کی وجہ سے پاخانے میں خون کا نکلنا اور قبض کی شکایت رہتی ہے۔ بواسیر جسم میں دیگر مسائل کا سبب بھی بن سکتی ہے۔ جس میں بدہضمی، سینے میں جلن اور دیگر پوشیدہ مسائل بھی شامل ہیں۔بواسیر کی سب سے بڑی علامت اجابت کے دوران درد ہے۔ اس کے علاوہ خون کا بہنا بھی باعث غور وجہ ہے۔ خون کی صورت میں بواسیر کو خونی بواسیر کہا جاتا ہے۔ یاد رہے کہ بواسیر کی حالت میں پانی کا استعمال ذیادہ سے ذیادہ کیا جائے اور جسم کے اندرون حصے کو تر رکھا جائے۔بادی بواسیر کا علاج خواہ گھریلو ٹوٹکوں سے ممکن ہے مگر احتیاط ضروری ہے۔ اس کے علاوہ بواسیر کا علاج سرجری سے بھی کیا جاتا ہے۔ اس میں مریض کو خاص ٹیکا لگایا جاتا ہے جس کوموروعیٹ سوڈیئم کہا جاتا ہے۔ مرض کی نوعیت کے مطابق اگر یہ مرض بہت بھڑ گیا ہو تو آپریشن کے ذریعے مسے کاٹ دئیے جا تے ہیں۔ اگر مرض کی وجہ جگر کی خرابی ہو تو لیورایکسٹریکٹ کہا جاتا ہے۔آج ہم آپکو خونی وبادی بواسیر کے بارے میں ایک نہایت مجرب گھریلو نسخہ بتائیں گے یہ نسخہ صدیوں سے آزمودہ ہے اس سے بواسیر جڑ سے ختم ہوجائیگی ۔بواسیر ایک مہلک بیماری ہے یہ اصل میں آنتوں کی خرابی کیوجہ سے ہوتی ہے ۔ یہ بیماری گرمیوں کی نسبت سردیوں میں زیادہ ہوتی ہے ۔ سردیوں میں ہم لوگ پانی کا استعمال بہت کم کرتے ہیں جس سے ہمارا نظام انہضام بہت خراب ہوجاتا ہے ۔ آنتوں میں خشکی ہوجاتی ہے ۔اس کے علاوہ تیز مصالحہ جات بادی اور گرم اشیاء کا بہت زیادہ استعمال اس کیوجہ ہے اس کے علاوہ قبض کا بہت عرصہ تک رہنا بھی بواسیر کی بہت بڑی وجہ ہے اصل میں قبض بہت سی بیماریوں کی جڑ اس پر پہلے سے قابو پالیا جائے انسان بہت سی مہلک بیماریوں سے بچ سکتا اس کے علاوہ غیر متوازن خوراک وقت بے وقت کھاتے رہنا بغیر بھوک کے کھانا اور پانی کے کم استعمال سے یہ بیماری وجود میں آتی ہے اب نسخہ بتاتے ہیں اگر نسخہ کیساتھ چند احتیاطیں بھی اپنا لی جائیں تو بہت جلد اس بیماری سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے ۔ اگر روزانہ دس سے بارہ گلاس پانی کچی سبزیاں اور سلاد کا استعمال بڑھا دیا جائے ساتھ ہی ساتھ چاول او ربڑے گوشت سے پرہیز کیا جائے اس مرض سے چھٹکارہ حاصل کیا جاسکتا ہے ۔نسخہ کیلئے ثابت ناریل کا چھلکا اُتار کراسے جلا کر اس کا سفوف بنا لیں اس سفوف کو دودھ کیساتھ ایک چمچ صبح ایک شام کھانے کے بعد استعمال کریں انشاء اللہ بہت جلد اس بیماری سے نجات پا لیں گے

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *