یہ نئی دوا خطرناک جسمانی چکنائی کو 50 فیصد کم کرتی ہے

ماؤنٹ سینائی ہاسپٹل، امریکا کے طبّی ماہرین نے مضرِ صحت جسمانی چکنائی یعنی ’’ایل ڈی ایل کولیسٹرول‘‘ کم کرنے والی ایک نئی دوا کی کامیاب آزمائشیں مکمل کرلی ہیں جن میں اس دوا نے کولیسٹرول کے مریضوں میں ایل ڈی ایل کی مقدار 50 فیصد کم کی ہے۔

یہ دوسرے مرحلے کی طبّی آزمائشیں (فیز 2 کلینیکل ٹرائلز) تھیں جن میں 272 رضاکار شریک کیے گئے تھے۔ اس کامیابی کی تفصیلات ’’دی نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن‘‘ کے تازہ شمارے میں آن لائن شائع ہوئی ہیں۔

اب اس دوا کی حتمی، یعنی تیسرے مرحلے کی طبّی آزمائشوں (فیز 3 کلینیکل ٹرائلز) کی منظوری کےلیے متعلقہ امریکی اور یورپی اداروں میں بھی درخواستیں جمع کروا دی گئی ہیں اور امید ہے کہ اگلے سال تک یہ آزمائشیں بھی شروع کردی جائیں گی۔ اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو متوقع طور پر یہ دوا 2023 یا 2024 تک مارکیٹ میں دستیاب ہوجائے گی۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *