خواتین کو چہرے پر غیر اضافی بال کیوں نکلتے ہیں جانیئے گھر میں موجود وہ کون سی 5 چیزیں ہیں جو ان کو ختم کرسکتی ہیں؟

خواتین کو چہرے پر غیر اضافی بال کیوں نکلتے ہیں جانیئے گھر میں موجود وہ کون سی 5 چیزیں ہیں جو ان کو ختم کرسکتی ہیں؟

تھریڈنگ، ویکسنگ اور شیوونگ اس سب کی ضرورت خواتین کو غیر ضروری بالوں کو ختم کرنے کے لئے پڑتی ہے لیکن آج کل یہ مسئلہ 10 میں سے ہر 8 خواتین کا ہے کیونکہ ہر دوسری خاتون چہرے پر غیر ضروری بالوں کی وجہ سے پریشان ہے۔ بال اگر اپرلپ کے ہوں تو اتنا مسئلہ نہیں ہوتا کیونکہ وہ سب ہیخود سے نکال سکتی ہیں، مسئلہ جب بڑھتا ہے جب گالوں اور تھوڑی پر نکل آئیں کیونکہ یہ مردانہ مشابہت لگنے لگتی ہے۔دراصل چہرے اور جسم پر اس طرح غیر ضروری بالوں کے نکلنے کی وجہ کیا ہے؟ جانیئے مشہور ڈرمٹالوجسٹ کی رائے جو کہ ہر عورت کو معلوم ہونی چاہیئے۔ ہرسوٹیزم ایک ایسی حالت ہے جس میں صرف ان خواتین کے جسم پر ہارمونز کے بگاڑ کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں جن کو پولی سسٹک اوورین سنڈروم کی بیما ری ہو تی ہے یا پھر اندرونی کمزوری ہوتی ہے۔یہ مسئلہ اس وقت خواتین کے ساتھ ہوتا جبکہ ان کے ماہواری میں کوئی بگاڑ آتا، یا وقت پر نہ ہونا، وقت کے بعد ہونا، کم یا زیادہ ہونے سے واقفیت رکھتا ہے۔ یہ دونوں مسائل اس وقت ہوتے ہیں جبکہ غذا میں یا جسم میں مختلف طریقے سے اضافی کیمیکلز یا ناقص غذا کا زیادہ استعمال کیا جائے، ڈپریشن، پریشانی اور مستقل سوچنا، غم، تکالیف زیادہ ہونے کی وجہ سے بھی ذہنی ٹینشن عبور پر ہو تو یہ مسائل درپیش ہوتے ہیں۔ایک انڈے کی سفیدی کو پیالی میں نکالیں اس میں ایک آئس کیوب (برف کا ٹکڑا) ڈالیں اور 2 سیکنڈ چھوڑ دیں۔سپیئر منٹ کی چائے پینے سے بھی یہ مسئلہ جلدی حل ہوسکتا ہے اس کے لئے آپ ایک کپ پانی کو ابالیں اور اس میں پانچ سے چھ پتے سپیئر منٹ کے ڈالیں اور جوش دے کر چھان لیں۔ نیم ٹھنڈا ہونے پر اس میں ایک چمچ شہد ڈال کر پی لیں۔ وائٹ گلو کے نام سے ایک سفید رنگ کی گلو مارکیٹ میں دستیاب ہے آپ اس کو لیں اور ایک پیالے میں تقریباً دو چمچ نکال لیں۔پھر کریم کو ہاتھ یا چمچ کی مدد سے مطلوبہ جگہ پر لگائیں اور بیس منٹ کے لئے چھوڑ دیں۔ اب کسی بھی گیلے کپڑے کی مدد سے اس کریم کو ہاتھوں سے ہٹا لیں اور پانی سے دھو لیں۔ہوگیا ویکس بغیر کسی درد کے، وقت بھی بچ جائے گا اس ویکس سے اور جلد پر نشانات بھی نہیں ہوں گے۔دو چمچ ہلدی، ایک چمچ ملتانی مٹی اور ایک لیموں کے رس کو اچھی طرح مکس کر کے گاڑھا پیسٹ بنائیں۔ پھٹکری کے ایک انچ کے ٹکڑے کو پیس لیں اور آدھا چمچ پھٹکری پاؤڈر بھی ہلدی پیسٹ میں ڈالیں اور چمچ کی مدد سے مکس کریں۔ اس پیسٹ کو انگلی کی مدد سے چہرے پر لگائیں اور تین سے چار منٹ تک خشک ہونے دیں۔ پھر ہاتھ کی مدد سے اس پیسٹ کو رگڑ کر ہٹائیں۔ آدھا چمچ پھٹکری پاؤڈر کو پانی میں مکس کریں اور اپرلپ پر لگا لیں۔ خشک ہونے پر ٹشو سے صاف کرلیں۔اس ٹپ سے آپ کے چہرے کے بال بھی صاف ہو جائیں گے اور ان کی جڑیں بھی کمزور ہوجائیں گی جس کی وجہ سے بال دوبارہ جلدی نہیں نکلیں گے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *