”اگر آپ بھی روز انڈا کھاتے ہیں تو جان لیں کہ انڈا تل کر کھانا صحت کے لیے زیادہ مفید ہے یا ابال کر؟“

انڈوں کو کھانے کے مختلف طریقے ہیں، ہر شخص اپنی پسند اور ذائقہ کے مطابق انڈے کھاتا ہے۔ کوئی ہاف فرائی، تو کوئی فل فرائی۔ کسی کو ابلا ہوا انڈا پسند ہے تو کوئی انڈے کا آملیٹ پسند کرتا ہے۔ یوں تو ہر قسم کے انڈے کی افادیت ایک ہی ہے، پروٹین سے بھرپور انڈے جسم کو تقویت بخشتے ہیں جبکہ سردی کم کرنے کے لیے بھی کھائے جاتے ہیں۔ ہاف فرائی انڈے میں 92 کیلریز ہوتی ہیں جبکہ ابلے ہوئے انڈے میں 71 کیلریز پائی جاتی ہیں ۔ کیلریز جسم کے لیے بری نہیں لیکن ضرورت سے زیادہ کیلریز اگر جسم کو مل جائیں تو یہ وزن بڑھانے اور اس کے علاوہ دوسری بیماریاں پیدا کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔ ہاف فرائی انڈے میں تیل کا استعمال بھی ہوتا ہے، تاہم اسی وجہ سے ڈاکٹرز دل کے مریضوں کو اسے کھانے سے منع کرتے ہیں۔ ویسے تو سب انڈے ہی لوگ کھاتے ہیں، بھلے وہ کسی بھی مرض میں مبتلا ہوں لیکن ابلا ہوا انڈا صحت کے لیے زیادہ مفید ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *