”فارمولاکریم سے سکن برباد کا جادوئی ٹوٹکا 15دن میں گارنٹی رنگت اور نکھار“

”فارمولاکریم سے سکن برباد کا جادوئی ٹوٹکا 15دن میں گارنٹی رنگت اور نکھار“

فارمولا کریم جو کہ جب تک لگاتے رہیں تو ٹھیک اور چھوڑی تو دوبارہ آپکی سکن ویسے ہوجاتی ہے ۔ آپ نے سب سے پہلے لینا کیلا اور اس کو میش کرلینا ہے ۔بہت اچھی ریمڈی ہے اگر آپ کی سکن ڈرائی ہورہی ہے تو صرف کیلا لگانے سے آپ کی سکن اچھی ہوتی ہے اس کیلئے کیا کرنا تقریباً آدھا گھنٹہ پکا ہوا کیلا چہرے پر لگانا ہے ۔ آپ کے گھر میں اگر کوئی جل جائے فوراً ٹھنڈے پانی میں ہاتھ ڈالنے کے بعد انڈہ لگائیں سکن رپیئر ہوتی ہے ۔کیلا اور انڈا ان دونوں کو آپ نے اچھی طرح پھینٹ لینا ہے ۔ تیسری چیز آپ نے زعفران کی تھوڑی سی مقدار ڈالنی ہے اگر ڈال سکتے ہیں تو ڈالیے گا ورنہ نہیں۔پھر اس میں آپ نے ڈالنا گائے کا دودھ ایک چمچ ڈالنا ہے اس میں چوتھی چیز جائے گی کورن فلور جو کہ اس میں ہاف ٹی سپون ڈالنی ہے ۔ جو فارمولا کریم لگا کر اپنی سکن کے ساتھ کھیل چکے ہیں۔ تویہ جو چیزیں بتائی ہیں سکن پر لگانا ہے روزانہ اس کے بعد آپ نے دھونا ہے اور پھر لوکی کا تیل لگانا ہے آپ دیکھیں گے کہ آپ کی سکن رپیئر ہوجائیگی ۔ ہر عورت کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ بڑھتی عمر میں بھی کم عمر ہی لگے، جو کہ کسی طور غلط بھی نہیں، کیونکہ عمر محض ایک عدد ہے۔ اگر کچھ اہم ہے تو وہ یہ کہ زندگی کے کسی بھی حصے میں آپ خودکو کتنے اچھے سے مینٹین رکھ سکتی ہیں۔ شخصیت میں نکھار لانے کے لیے چہرے کی دیکھ بھال سب سے پہلا اور بنیادی امرہے اور صاف و شفاف خوبصورت چہرہ جِلد کی اندرونی حالت کا آئینہ ہوتا ہے مگر اندرونی بیماریاں چہرے کی ساری رونق تبا ہ کردیتی ہیں۔ جِلد بہتربنانے کے لیے صرف پانی کا کردار ہی اہم نہیں ہوتا بلکہ بہت سے پھل اور غذائیں بھی ایسی ہیں، جن کے روزانہ استعمال سے جِلد کی قدرتی چمک بحال ہوتی ہے ۔چہرے کی جِلد کو تروتازہ رکھنے والی غذاؤں سے متعلق ہم اپنے ایک مضمون میں قارئین کو پہلے بھی آگاہ کرچکے ہیں۔ آج موضوع گفتگو وہ اہم پھل ہیں، جو بڑھتی عمر میں بھی آپ کی جِلد کو تروتازہ اور جواں رکھنے میں مددگارہوتے ہیں ۔
کیوی خوش رنگ اور خوش شکل ہی نہیں بلکہ غذائیت سے بھر پوراینٹی ایجنگ پھل بھی ہے جووٹامن سی،وٹامن کے،وٹامن ای،کاپر،فائبر،پوٹاشیم،مینگنیز، اور فولیٹ کی زائد مقدار پر مشتمل ہوتا ہے۔ کیوی میں موجود 85فیصد وٹامن سی روزمرہ وٹامن سی کی ٖضرورت کو بآسانی پوراکرسکتاہے۔اس میں موجود وٹامن سی اور ای کی مقدار جِلد کے مردہ خلیات سے نجات دلانے کے ساتھ ساتھ جِلد کو تروتازہ اور جواں رکھنے میں بھی معاون ہے۔انار بے شمار فوائد سے مالامال ہوتا ہے۔ انار کی اہم خاصیت اس میں موجود وٹامن سی کی کثرت ہے۔ وٹامن سی سورج کی شعاعوں کے مضر اثرات اور جِلد پر جھریاں پڑنے سے بچاتا ہے۔ یہ جسم میں کولیجن کو محفوظ کرنے کی صلاحیت کو بڑھا دیتاہے۔ ایواکاڈو کا شمار سیلیبرٹی فروٹ میں کیا جاتا ہے، اس پھل میں چکنائی ، معدنیات اور اینٹی آکسیڈنٹس کثرت سے پائے جاتے ہیں۔ یہ تمام اجزاء جِلد کی موئسچرائزنگ اور دھوپ سے جھلس جانے والی جِلد کے لیے مفید ہیں ۔یہ پھل جسم کو گلوٹاتھائیون نامی مادے کی فراہمی بآسانی بناتا ہے، جو بڑھتی عمر کے اثرات کو زائل کرتا ہے۔ یہی نہیں، ایواکاڈو وٹامن بی اور وٹامن ای کی خصوصیات سے مالا مال ہوتاہے، یہ دونوں وٹامن جِلد کی تروتازگی اور شفافیت کے لیے بے حد ضروری ہیں ۔ اگر آپ سدا بہار جوان نظر آنا چاہتی ہیں تو ہرے سیب کا استعمال کریں۔ صحت کے لیے ہرے سیب کے بہت سے فائدے ہونے کے ساتھ ساتھ یہ خوبصورتی کے لیے بھی اہم پھل مانا جاتا ہے، جِلد کو پرکشش رکھنے کے ساتھ یہ پھلسی آنکھوں کے نیچے پڑنے والے ہلکے بھی ختم کرنے میں کارآمد مانا جاتا ہے۔اس پھل میں آئرن کے ساتھ وٹامن سی پایا جاتا ہے اور یہ دونوں چیزیں انسانی جِلد کو تروتازہ رکھنے کے ساتھ اسے چمکدار بناتی ہیں۔ اپنی روزانہ کی خوراک میں ایک سیب ضرور شامل کریں، ایک تازہ جوس کا گلاس بھی آپ کو بہت فائدہ دے گا۔ جِلد کی تازگی ،دلکشی اور شفافیت فراہم کرنے کے لیے پپیتامفید پھلوں میں سے ایک ہے۔ جِلد کی تازگی کے لیے پپیتے کے ماسک کا استعمال خواتین میں خاصا مقبول ہے۔غذائی ماہرین کے مطابق پپیتا جِلد کو دلکش بنانے کے علاوہ بالوں کو بھی چمکدار بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پپیتے میں موجود وٹامن اے اورپاپین نامی کچھ ایسے خصوصی انزائم پائے جاتے ہیں، جوجِلد کے مردہ خلیوں کودوبارہ سرگرم کردیتے ہیں، جس سے جِلد تازہ اور چمکدارلگنے لگتی ہے جب کہ یہ جِلد کو خشک ہونے سے بھی بچاتا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *