دہی کے یہ 2 فیشلز کرو ، پارلر کو بائے بائے کہو یہ لگا کر کوئی بھی کالا نہیں رہے گا

دہی کے یہ 2 فیشلز کرو ، پارلر کو بائے بائے کہو یہ لگا کر کوئی بھی کالا نہیں رہے گا

کہتے ہیں کہ خوبصورتی کسی تعریف کی محتا ج نہیں ہوتی۔ حسن تو وہ ہوتا ہے جو دور سے ہی دکھائی دے ۔ اس لیے آپ کو دہی کے دو ایسے زبردست فیشلز کے بارے میں بتائیں گے جن کی بدولت آپ کاچہرہ چاند کی طرح چمکیں گا۔ دہی کےپہلے فیشل سے آپ کی کالی رنگت گوری ہوگی۔ اور دوسرے فیشل سے آپ کی سکن ٹیوب لائیٹ کی طرح چمکے گی۔ دہی کے ان فیشلز سے آپ کا چہرہ فریش دکھائی دے گا۔ اور ایسا محسو س ہوگا جیسے آپ پارلر سے بیوٹی ٹریٹمنٹ کروا کر آئے ہیں۔ آزما کر دیکھ لیں۔ دہی کا ہمارا پہلا فیشل ہے۔ آپ کی کالی سانولی رنگت کو دودھ جیسی گوری بنانے کا۔ سب سےپہلے آپ ایک شیشے کی صاف پیالی لے لیں۔ اور اس میں ایک بڑا چمچ دہی کا ڈال دیں۔ یا د رہے کہ دہی فریش ہونی چاہیے لیکن دہی کی بالائی نہیں لینی ۔ دہی ایک بہترین وائیٹنگ اجزاء ہے۔ اس میں کلینزنگ کوالٹی بھی موجود ہوتی ہے۔ یہ آپ کے چہرے کی کالی رنگت اور مدھم رنگت کو کاٹ کر گوری چٹی بنائےگا۔
اندر سے ایک عمدہ نکھار لائے گا۔ اب اس میں سفید سرکہ شامل کریں ۔ کسی بھی کمپنی کا سفید سرکہ استعمال کرسکتے ہیں۔ اس کا آدھا چھوٹا چمچ پیالی میں ڈال دیں۔ سفید سرکہ آپ کو مارکیٹ سے آسانی سے مل جائے گا۔ اس کا ذائقہ ترش ہوتا ہے یہ وٹامنز کا بہترین ذریعہ ہے۔ اس سے آپ کا ڈل رنگ ایک دم سے فیئر ہوجائےگا۔ اب ایک چمچ کی مدد سے ان اجزاء کو مکس کرلیں۔ یہ پیسٹ بن جائےگا۔ اب ہمارا وائٹنگ فیشل تیار ہے۔ اس کواستعمال کیسے کرنا ہے؟ وہ بتاتے ہیں۔ آپ نے اس پیسٹ کو اپنے چہرے اور گردن پر اپلائی کریں۔ آپ نے یہ پیسٹ ایک برش کی مد د سے لگانا ہے۔ تقریباً بیس منٹ تک لگائے رکھیں۔ یہ سوکھ جائے گا۔ خشک ہوجائے گا۔ اس کے بعد آپ اپنا چہرہ اور گردن سادہ پانی سے دھولیں۔ آپ دیکھیں گے کہ آپ کا سانولا رنگ بہت زیادہ فیئر ہوگیا ہے۔ اور آپ کی سکن پر ایک بہت ہی پیارا نکھارآگیا ہے۔ اب دہی کا دوسر ا فیشل ہے آپ کی سکن کو ہیرے کی طرح چمکدار اورصاف شفا ف بنانے کےلیے ۔ اس فیشل کوبنانے کا طریقہ یہ ہے کہ آپ ایک شیشے کی صاف پیالی لیں۔ اس میں ایک چمچ دہی کا ڈال دیں۔ ایک چمچ ٹماٹر کا پیسٹ آپ نے پیالی میں ڈال دینا ہے۔
ٹماٹر کوگرینڈ ر میں ڈال کر گرینڈ کرلیں۔ اس کا پیسٹ بن جائے گا۔ ٹماٹر سے سکن پر چمک اور تروتازگی آتی ہے اگر آپ کی رنگت دھوپ سے جھلس گئی ہو۔ توہلکے گرم پانی سے چہر ہ دھو کر ٹماٹر کا پیسٹ لگا لیں۔ اور تھوڑی دیر بعد دھولیں۔ آپ کا رنگ ایکد م سے نکھر جائےگا۔ اب آخر میں آدھا چمچ بادام کا پاؤڈر ڈال دیں۔ تین سے چار عدد بادام لے کر ان کو گرینڈ کرلیں۔ یہ پاؤڈر بن جائے گا۔ بادام فیٹی ایسڈ سے بھرپور بیسٹ نیچرل اجزاء ہے۔ اس میں قدرتی بلیچنگ ایفیکٹ بھی موجود ہوتا ہے۔ یہ آپ کے چہرے کو داغ دھبوں سے پاک صا ف کرکے آپ کی سکن پر بہت پیار گلو لائے گا۔ اب ایک چمچ کی مدد ان تمام اجزاء کو اچھی طرح سے مکس کرلیں۔ یا د رہے کہ آپ نے مسکنگ اچھی طرح سے کرنی ہے۔ تاکہ تما م چیزیں یکجان ہوجائیں۔ یہ ہماری سکن برائیٹنگ فیشل اب تیار ہے۔ اس کو استعمال کیسے کرنا ہے؟ وہ آپ کوبتاتے ہیں۔ آپ نے اس پیسٹ کو ایک برش کی مدد سے اپنے چہرے اور گردن پر اپلائی کریں۔ اگر چاہیں تو ہاتھوں سے بھی اپلائی کرسکتے ہیں۔ بیس منٹ تک لگا رہنے دیں۔ بیس منٹ کے بعد آپ اپنا چہر ہ دھو لیں ۔ آپ دیکھیں گے کہ آپ کا چہرہ شیشے کی طرح صاف وشفاف اوربرائیٹ ہوگیا ہے۔ یہ دونوں فیشلز آپ دن میں کسی بھی لگا سکتے ہیں۔ اور ہفتے میں ایک بار ضرور استعمال کریں۔ آپ کو پارلر جانے کی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *