آپ کی آنکھوں کے گرد یہ چھوٹے چھوٹے سوراخ کیوں ہوتے ہیں؟ جان کر انٹرنیٹ صارفین دنگ رہ گئے

آپ کی آنکھوں کے گرد یہ چھوٹے چھوٹے سوراخ کیوں ہوتے ہیں؟ جان کر انٹرنیٹ صارفین دنگ رہ گئے

کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ ہماری آنکھوں کے نچلے پپوٹوں میں چھوٹے چھوٹے سوراخ ہوتے ہیں؟ آخر ان سوراخوں کا مصرف کیا ہے؟ انٹرنیٹ پر ایک آدمی نے اس سوال کا ایسا جواب دیا ہے کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق ویب سائٹ ’Reddit‘ پر اس آدمی نے بتایا ہے کہ نچلے پپوٹوں کے اندرونی طرف موجود یہ چھوٹے چھوٹے سوراخ درحقیقت آنسوﺅں کی نکاسی کا کام کرتے ہیں۔
صارف نے بتایاکہ جب ہم روتے ہیں تو کچھ آنسو آنکھوں سے نکل کر ہمارے رخساروں پر بہہ جاتے ہیں لیکن کچھ آنسو آنکھ کے اندر ہی رہ جاتے ہیں۔ یہ آنسو ان سوراخوں کے ذریعے آنکھ سے نکلتے ہیں۔ ان سوراخوں کو طبی زبان میں lacrimal punctaکہا جاتا ہے۔یہ سوراخ آنکھوں سے ناک میں کھلتے ہیں، چنانچہ آنکھوں میں رہ جانے والے کچھ آنسو ان سوراخوں کے ذریعے ناک کے راستے جسم سے باہر نکل جاتے ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *