”کاکروچ سے نجات پانے کے تین بہترین ٹوٹکے“

چار لیموؤں کا عرق چھلکوں سمیت دو لیٹر پانی میں ملائیے ۔ پھر اس سے فرش دھولیں اورلال بیگوں کووہاں سے بھاگتے دیکھیں کیونکہ انہیں اس کی خوشبو سے نفرت ہے۔ لیموں کے عرق کی کچھ مقدار فرش اور کھڑکیوں پر چھڑک دیں تو یہ چیونٹیوں کو بھی بھگا دے گا۔ تین حصے سہاگا اور ایک حصہ شکر ملائیے۔

سہاگا لال بیگ مارنے کے اسپرے کی طرح کام کرتا جبکہ شکر چارے کا کام کرتی ہے۔یہ آمیزہ بے ضرر ہے پھر بھی ایسی جگہ پر ڈالیں جہاں بچوں کے ہاتھ نہ لگ سکے۔ کچھ گھنٹوں میں لال بیگوں کا خاتمہ ہوجائے گا۔شکر اور بیکنگ سوڈا یکساں مقدار میں ملائیں اور وہاں ڈال دیں جہاں لال بیگ بہت زیادہ ہوں۔ شکر لال بیگوں کو اپنی جانب کھینچے گی اور بیکنگ سوڈا مارنے کا کام کرے گا۔ایک لیٹر پانی میں لہسن کا ٹکڑا یا پوتھی، ایک چائے کا چمچ سرخ مرچ اور ایک پیاز کا پیسٹ شامل کردیں۔

یہ آمیزہ ایک گھنٹے تک پڑا رہنے دیں پھر اس میں ایک چائے کا چمچ لیکوئیڈ صابن ڈال دیں۔ اس سیال کو ایسی تمام جگہوں میں ڈالیں جہاں لال بیگ بہت زیادہ ہوں اور ان کیڑوں سے نجات حاصل کرلیں۔ لیموں گرمیوں میں اپنے عرق یا جوس کی بدولت پاکستان یا اس جیسے دیگر ممالک میں بہت زیادہ استعمال ہونے والا پھل ہے

مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ کھانے یا پینے سے ہٹ کر بھی یہ کیا کرشمے دکھا سکتا ہے؟درحقیقت یہ ترش پھل آپ کو صحت مند، خوبصورت، صفائی اور اچھا باورچی (یقیناً) بنا سکتا ہے۔تو لیموں کے چند ایسے ہی حیرت انگیز فوائد جانے جو آپ کو دنگ کر کے رکھ دیں گے۔ فریج میں بساند دور کرے فریج میں بس جانے والی بو کو ختم کرنے کے لیے لیموں کا عرق سے کسی روئی یا اسفنج کو بھگوئیں اور اسے کچھ گھنٹوں کے لیے فریج کے اندر چھوڑ دیں۔ اس دوران یہ بات یقینی بنائیں

کہ کوئی بو پیدا کرنے والی چیز فریج میں نہ ہو۔المونیم کے برتنوں کو چمکائیں اپنی بدنما پتیلیوں اور برتنوں کو اندر اور باہر سے چمکانا چاہتے ہیں؟ تو لیموں کو آدھا کاٹ کر اسے برتن پر ہر جگہ رگڑیں اور پھر کسی نرم کپڑے سے پونچھ دیں۔ کیڑوں کو کچن سے دور رکھیںآپ کو مہنگے اسپرے کی ضرورت نہیں جو چیونٹیوں کو کچن سے دور رکھ سکے۔ سب سے پہلے تو لیموں کا عرق کچھ مقدار میں فرش پر دہلیز کے مقام پر اور کھڑکیوں پر چھڑک دیں،

اس کے بعد ایسے کسی سوراخ یا دراڑ میں اس عرق کو ڈالیں جہاں سے چیونٹیاں آتی ہوں۔آخر میں لیموں کے چھلکے کے چھوٹے ٹکڑے کرکے بیرونی دروازے کے گرد رکھ دیں، چیونٹیاں دور ہوجائیں گی۔لیموں لال بیگ اور پسو وغیرہ کے لیے بھی کارآمد ثابت ہوتا ہے، سب سے پہلے چار لیموں کا عرق چھلکوں سمیت 2 لیٹر پانی میں مکس کریں اور پھر فرش کو اس سے دھولیں اور پھر آپ خود لال بیگوں کووہاں سے بھاگتے ہوئے دیکھیں گے کیونکہ انہیں اس کی خوشبو سے نفرت ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.