گاجر کا جُوس روزانہ پینا جسم میں دلچسپ اور صحت مند تبدیلیوں کو جنم دیتا ہے

گاجر صرف سبزی نہیں ہے اور اگر فروٹ جُوسز کی بات کی جائے تو گاجر کا جُوس دُوسرے بہت سے فروٹس کے جُوسز سے جہاں زیادہ مزیدار ہے وہاں ہماری صحت پر بیشمار اچھے اثرات مرتب کرتا ہے اور اس آرٹیکل میں ہم روزانہ گاجر کا جُوس پینے سے جسم و صحت پر پڑنے والے اُن اثرات کا ذکر کریں گے جنہیں جانکر آپ بھی روزانہ گاجر کا کم از کم ایک گلاس جُوس ضرور پینا چاہیں گے۔

گاجر میں شامل وٹامن بی ہمارے جسم کو چربی، پروٹین اور کاربوہائیڈیرٹس کو توانائی میں بدلنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور اس جُوس میں شامل فائبر ہمارے نظام انہظام کو فعال رکھنے میں مدد کرتی ہے۔وٹامن اے ہماری آنکھوں کی صحت کے لیے ایک انتہائی مُفید وٹامن ہے جو آنکھوں کے کلر اور کم روشنی میں آنکھوں کی بینائی کو تیز کرتا ہے، یہ آنکھوں کو بہت سی بیماریوں سے بچاتا ہے

خاص طور پر عُمر کے ساتھ کمزور ہونے والی آنکھوں کو طاقتور بناتا ہے اور گاجر کا جُوس وٹامن اے کا خزانہ ہے۔گاجر میں ایسے کیروٹینائیڈز شامل ہوتے ہیں جو ہمارے ایمیون سسٹم کو طاقتور بناتے ہیں، یہ ہمارے جسم میں ٹی سیلز کو بڑھانے کا باعث بنتے ہیں اور یہ ٹی سیلز وائٹ بلڈ سیلز کے طور پر ہماری قوت مدافعت کو انفیکشنز کے خلاف لڑنے میں مدد دیتے ہیں،

گاجر میں شامل وٹامن سی بھی ایمیون سسٹم کو تقویت دیتا ہے مگر یہ کولڈ وغیرہ کو ختم نہیں کرتا مگر اگر جسم کولڈ کا شکار ہو جائے تو یہ اس بیماری کو تیزی سے ختم کر دیتا ہے۔حاملہ خواتین کو اپنی خوراک کو بہتر بنانے کی اشد ضرورت ہوتی ہے تاکہ وہ صحت مند بچہ پیدا کر سکیں اور حمل کی پیچیدگیوں سے بچ سکیں، گاجر میں شامل وٹامنز اور منرلز خاص طور پر فولک ایسڈ کیلشیم اور آئرن زچہ اور بچہ دونوں کو صحت مند بناتا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.