کمر کے درد سے ہمیشہ کے لئے چھٹکارا

آج کی دنیا اتنی تیز رفتاری سے آگے بڑھتی جارہی ہے کہ وقت کو جیسے پر لگ گئے ہوں ہر انسان کسی نہ کسی کام میں مصروف ہے وقت کسی کے پاس بھی نہیں اس مصروف زندگی میں ہمارے زیادہ تر کام بیٹھے بٹھائے ہی ہوجاتے ہیں مطلب یہ کہ دنیا اب بہت جدید ہوگئی ہے محنت مشقت والے کام اب بہت کم ہوگئے ہیں مشینی دور ہے اور انسان بھی ان مشینوں کی طرح ہی مشین بن چکا ہے ٹیکنالوجی میں جدت کی وجہ سے عموما آفسز میں بھی کام بہت زیادہ بڑھ گیا ہے اور بہت دیر تک بیٹھے رہنے سے ہی یہ کام ختم ہوپاتے ہیں بہت دیر تک ایک ہی انداز اور ایک ہی جگہ پر بیٹھے رہنے سے ہماری باڈی کا بیلنس بھی خراب ہوجاتا ہے اور کمر درد کا ہونا ایک معمول بن چکا ہے کمر میں درد ہونے کی بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں جیسے اپنی کپیسٹی سے زیادہ وزن اٹھانا ہڈیوں کی کمزوری بھی کمر درد کی ایک وجہ ہوسکتی ہے

بہت زیادہ دیر تک ایک ہی انداز میں ایک ہی جگہ پر بیٹھے رہنا جسم کا بہت زیادہ وزنی ہونا یعنی کہ موٹاپا بھی کمر درد کی ایک وجہ ہوتی ہے اس نسخہ کے استعمال کے بعد کمر درد ایسے بھاگے گا جیسے کبھی ہوا ہی نہ ہو ۔کمر درد کے لئے جو پہلا نسخہ بتایا جارہا ہے اس کے لئے آپ کو چاہئے تازہ ایلوویرا جیل کیونکہ اس جیل سے لڈو بنے گا اور یہ ایلو ویرا کا میٹھا لڈو آپ کی کمر کے درد کو بڑے میٹھے طریقے سے بالکل ختم کر دے گا قدرت کا یہ انمول تحفہ بہت سی بیماریوں کا علاج ہے اور ہمیں اس تحفہ کی قدر کرنی چاہئے اور کوشش کریں کہ ایلوویرا کا پودا اپنے گھر پر ہی لگائیں اگر کسی وجہ سے نا لگاسکیں تو باہر سے لانا مقصود ہوتو اس بات کا خیال رکھیں کہ وہ ایلو ویرا کسی صاف ستھری جگہ پر لگا ہوا ہونا چاہئے ایک برتن میں پانچ سو گرام ایلوویرا کا جیل ڈال کر اس میں حسب ضرورت گندم کا آتا شامل کرلیں ایک کڑاہی لے کر اس میں حسب ضرورت دیسی گھی ڈال کر اس آٹے ملے جیل کو ہلکی ہلکی آنچ پر اچھی طرح بھون لیں اور بھونتے ہوئے اس میں میٹھے کے طور پر دیسی کھانڈ یا مصری کا استعمال کریں۔

جب تمام چیزیں ہلکی آنچ پر بھون جائیں تو اس آمیزے کو ٹھنڈ اکر کے اس کے لڈو بنا لیں روزانہ ایک لدو صبح اور ایک لڈو شام کو کھائیں صرف چند دن کے استعمال سے ہی آپ کا کمر درد بالکل ٹھیک ہوجائے گا اور آپ کی کمر بالکل مضبوط ہوجائے گی اور پھر کبھی کمر میں درد نہیں ہوگا اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی کمر میں درد کبھی نہ ہو تو آپ ان لڈوؤں کا استعمال کم سے کم ایک ماہ ضرور کریں آپ کو کمر درد سے افاقہ چند دنوں میں ہی محسوس ہونے لگے گا یہ بہت ہی زبر دست اور نایا ب نسخہ ہے آپ ہمیں دعا ضرور دیں گے ۔دوسرا نسخہ یہ ہے کہ آپ ایک عدد خشک خوبانی اور تین عدد خشک آلو بخارے اور دو عدد خشک انجیر لے کر ان کو باریک باریک کاٹ لیں ان تمام اجزاء کو یاتو چاقو کی مدد سے کاٹ لیں یا پھر کدوکش کرلیں اور رات کو سونے سے پہلے ایک یا دو گھنٹے پہلے تھوڑا تھوڑا منہ میں دال کر اسے اچھی طرح چبا چبا کر کھائیں اس کو جتنا چباچبا کر کھائیں گےاس کی افادیت اتنی ہی زیادہ آپ کو ملے گی چند دن کے استعمال کے بعد ہی کمر میں درد ختم ہوجائے گا اگر آپ چاہتے ہیں کہ دوبارہ کمر میں کبھی درد نہ ہو تو اس نسخے کو کم سے کم ڈیڑھ سے دوماہ ضرور استعمال کریں۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین
شفاء دینے والا اور مر ض دینے والا بھی اللہ ہے امید ہے یہ پوسٹ کام آئے گی انشاءاللہ

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *