ڈاکٹر خُرم نے بتایا حلقوں کے علاج کا آسان طریقہ جس سے ہوں چند ہی دن میں آپ کے حلقے غائب

آنکھوں کے گرد کالے حلقوں سے تو اکثر لوگ پریشان ہیں ہی، مگر کچھ خواتین کی کہنیوں کی ہڈی اور پاؤں کے گٹے کی ہڈیوں کے اوپر والی جلد بھی کالی پڑ جاتی ہے جس کی وجہ سے ان کی خوبصورتی ماند پڑ جاتی ہے اور وہ ان جگہوں کو چھپاتی رہتی ہیں۔ اگر آپ بھی اسی وجہ سے پریشان ہیں تو ڈاکٹر خُرم کی بتائی گئی اس ٹپ کا استعمال کریں اور گھر میں ہی ان کا علاج با آسانی کریں:
٭ ایک پیالی میں دو چمچ ویزلین، ایک چمچ لیموں کا رس، دو چمچ گلاب کا عرق اور ایک چمچ ایلوویرا جیل کو اچھی طرح مکس کریں۔
٭ پھر اس محلول کو 3 سے 5 منٹ تک ہلکی آنچ پر پکا لیں۔٭ 5 منٹ بعد آنچ بند کر دیں اور اس کو نیم ٹھنڈا ہونے دیں۔٭ اب اس میں ایک چمچ وٹامن ای آئل یا وٹامن ای کا ایک کیپسول اور ایک چمچ ناریل کا تیل مکس کرلیں۔٭ لیجیئے ہوگیا تیار حلقوں کو ختم کرنے اور جلد پر موجود ان نشانات کو ختم کرنے کی آسان اور کارآمد ٹپ۔اس ٹپ سے آنکھوں کے حلقے جلد ہی صاف ہو جائیں گے اور سوزش اور جلن بھی نہیں رہے گی، اس کے علاوہ اسی ٹپ کو اگر آپ کہنیوں اور پاؤں پر موجود کالے نشانات کو صاف کرنے کے لئے استعمال کریں تو یہ اس میں بھی مفید ثابت ہوگی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.