اگر حمل نہ ٹھہرتا ہو ٹھہر کر گرجاتا ہو تو یہ نسخہ استعمال کریں رحم کی سوجن دور

جوان اور شادی شدہ خواتین میں رحم کی سوزش یا بچہ دانی کی سوزش اور اینڈومیٹریوسس ایسا مرض ہے جو نہ صرف عورت کی جسمانی صحت پر اثر انداز ہوتا ہے بلکہ نفسانی جذبات کو بری طرح مجروح کرتا ہے۔ اس مرض میں بچہ دانی کی اندرونی غشاؤں یعنی اینڈرومیٹریم کی تہوں کے خلیات یعنی اینڈومیٹریل سیلز میں سوزش ہوجاتی ہے اور یہ خلیات ہر ماہ حیض کے دوران بچہ دانی کی اینڈومیٹریم سے علیحدہ ہوتے رہتے ہیں۔

بچہ دانی کی اینڈومیٹریم سے اترنے والے یہ خلیات دورانِ حیض خ ون کے زائد دباؤ کی وجہ سے مہبلی رکاوٹ کے باعث بچہ دانی سے خارج ہونے کے بجائے قاذف نالیوں یعنی فلوپین ٹیوبوں کے راستے پیٹ میں پہنچ جاتے ہیں یہاں یہ باریطون پر اور بچہ دانی کے اطراف نزدیکی اعضاء پر چمٹ جاتے ہیں۔ اندرونی اعضاء پر چپکے ہوئے یہ خلیات جنسی ہارمونوں کے زیر اثر اینڈومیٹریم کی طرح ہی اپنے مخصوص افرازی فعل سرانجام دیتے رہتے ہیں اور تقسیمی عمل کے ذریعے اپنی تعداد میں اضافہ کرتے ہوئے پیٹ میں موجود اعضاء پر پھیلتے رہتے ہیں۔مریض خواتین متاثرہ اعضاء اور شدت مرض کے مطابق مختلف علامات بتاتی ہیں۔ عام علامات میں کمر کے دردکے ساتھ حیض کا اخراج، قربت کے دوران یا بعد میں درد اور بے اولادی شامل ہیں۔

ایسی خواتین جو غذا کا خیال نہیں رکھتیں جس کیوجہ سے خ ون کی کمی ہوجاتی ہے ۔اس سے رحم بھی کافی متاثر ہوتا ہے جس سے رحم کی کمزوری رحم کا ورم اور لیکوریا جیسے مسائل جنم لے لیتے ہیں۔ رحم کمزور ہونے کیوجہ سے اولاد پیدا ہونے کے چانسز کم ہوجاتے ہیں یعنی رحم ٹھہرتا ہی نہیں ۔اگر ٹھہر بھی جائے مگر چند ہفتوں ک ےبعد گر جاتا ہے ۔ رحم کی کمزوری کی ایک بڑی وجہ کثرت ملاپ بھی ہے ۔ آج ہم آپ کو ایسا نسخہ بتائیں گے جس سے رحم طاقتور ہوگا اور اولاد پیدا کرنے کے قابل بھی ہوجائیگا ۔ اس نسخہ کے دوران ملاپ سے مکمل پرہیز کرنا ہے ۔نسخہ کیلئے تین چیزوں کی ضرورت ہوگی ۔ پہلی چیز میوہ ہے جس کو کشمش بھی کہتے ہیں۔

کشمش خون پیدا کرنے اور جسمانی کمزور دور کرنے کیلئے بہت مفید ہے اس میں وٹامن اور پروٹین وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں دوسری چیز کھجور ہے ۔ کھجور کا نام صحت بخش غذاؤں میں سب سے پہلے آتا ہے ۔ اس میں کیلشیم میگنیشیم فائبر اور پروٹینز وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں یہ رحم کی کمزوری کیساتھ ساتھ جسمانی کمزوری بھی دور کرتے ہیں اور ریڈ بلیڈ سیلز بڑھانے میں مدد دیتے ہیں تیسری چیز اخروٹ ہیں یہ نیا خ ون پیدا کرنے کیلئے مفید ہیں ۔

خواتین کے پوشیدہ امراض کیلئے بہت اکثیر چیز ہیں روزانہ رات کو تین عدد کھجوریں سات عدد کشمش اور دو عدد اخروٹ ایک کپ پانی میں بھگو کر رکھ دیں اور نہارمنہ پانی ضائع کردیں اور کھجور کشمش اخروٹ اچھی طرح چبا چبا کر کھالیں اس کے استعمال سے جسم میں نیا خ ون پیدا ہوگا ۔ جسمانی کمزوری دور ہوگی اور رحم کو تقویت ملے گی اور رحم آسانی سے ٹھہر جائیگا۔ اس نسخہ کو لگاتار دوہفتوں تک استعمال کریں بہتر نتائج ملیں گے ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.