اس کے ایک استعمال سے پرانی سے پرانی کھانسی جڑ سے ختم ۔

عام طور پر سردیوں میں نزلہ ، کھانسی جیسی بیماریاں بڑھ جاتی ہیں مگر کرونا کی وجہ سے اب لوگ تذبذب کا شکار بھی ہورہے ہیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں جڑی بوٹیوں کی ماہر سلمہ عاصم نے نزلہ اور کھانسی سے نجات حاصل کرنے کے لیے گھر میں ہی مفید قہوہ بنانے کا طریقہ بتایا۔سلمہ عاصم نے بتایا اس قہوے کو پینا اور اسٹیم ضرور لینی ہے جس سے جمع ہوا نزلہ اور کھانسی ختم ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ اگر ایک ناک بند ہوجائے اور سر میں درد یا کپنٹیوں میں دکھن ہو تو یہ قہوہ اُس کے لیے بھی بہت زیادہ مفید ہے۔اجزا دس لونگیں بادیان کا پھول دو دار چینی ایک ایک انچ کا ٹکڑادو چھوٹی الائچی طریقہ فرائی پان کو چولہے پر رکھیں اور تمام اجزا کو اس میں ڈال دیں۔

اور اسے تھوڑی پکنے کے لیے چھوڑ دیں، جب اس میں اچھی طرح سے ابال آجائے تو اسے اتار لیں اور پھر حسب ضرورت استعمال کریں۔سلمہ عاصم نے بتایا کہ قہوہ بننے کے دوران اٹھنے والی اسٹیم کو اگر لیا جائے تو اس سے جمع ہوا نزلہ کھل جاتا ہے۔معجون بنانے کا طریقہ اجزاآدھا چھٹانک بادام ایک چمچہ کالی مرچ طریقہ دونوں کو اچھی طرح سے پیس لیں اور پھر اس میں شہد شامل کریں اور پھر اسے ناشتے یا رات کے کھانے میں استعمال کریں۔السی کے بیجوں کو پانی میں ابالنے سے ایک گاڑھا جیل بن جاتا ہے جس میں شہد اور لیموں کا اضافہ کھانسی میں کمی لاتا ہے۔

یہ سیرپ یا شربت کھانسی کے لیے زبردست ثابت ہوتا ہے۔ اس کے لیے آپ دو سے تین چائے کے چمچ السی کے بیجوں کو ایک کپ پانی میں اس وقت تک ابالیں جب تک پانی گاڑھا نہ ہوجائے۔ پھر اس میں تین تین، چائے کے چمچ شہد اور لیموں کے عرق کو ملائیں۔اس کے بعد ضرورت پڑنے پر چائے کے ایک چمچ کے ذریعے اسے استعمال کریں۔لہسن بھی جراثیم کش ہوتا ہے جو کہ کھانسی میں ریلیف میں مدد دے سکتا ہے۔ لہسن کی 3 پوتھیاں پانی میں ڈالیں اور پھر اسے ابالیں، جب پانی خشک ہوجائے تو اس میں ایک چائے کا چمچ شہد ملائیں اور اس مکسچر کو پی لیں۔ اس کا ذائقہ اچھا تو نہیں لگے گا مگر یہ کھانسی سے نجات میں ضرور مدد دے گا۔پودینے کی چائے میں ایک جز منتھول موجود ہوتا ہے۔

جو سانس کی نالی کھولتا ہے اور بلغم کو خارج کرتا ہے۔ پودینے کی چائے کے ٹی بیگ اب عام ملتے ہیں، جس میں شہد اور لیموں کے عرق کا اضافہ کھانسی سے نجات کے لیے زیادہ موثر ثابت ہوسکتا ہے۔مانا جاتا ہے کہ بادام گلے کے مسائل بشمول کھانسی سے بچاﺅ کے لیے فائدہ مند ہے۔ اس کے لیے چند چائے کے چمچ اچھے طرح کٹے ہوئے باداموں کو مالٹے کے جوس میں شامل کریں اور چسکیاں لے کر پی لیں یہ کھانسی میں کمی لانے کے لیے قدرتی نسخہ ثابت ہوگا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.