دو قسم کے انسانوں کو کوئی توڑ نہیں سکتا؟

مہنگے اتنے بھی  نہ بنو کہ لوگ تمہیں بلائیں ہی نہ اور سستے اتنے بھی نہ بنو کہ ہرکوئی تمہیں نچاتا پھرے۔ اگر گلاس دودھ سے بھرا ہوا ہے۔ تو آپ اس میں اور دودھ نہیں  ڈال سکتے لیکن اگر آپ اس میں شکر ڈالیں تو وہ اپنی جگہ بنا لیتی ہے۔ اور اپنے ہونے کا احساس دلاتی ہے۔ اسی طرح اچھے لوگ ہرکسی کے دل میں اپنی جگہ بنا لیتے ہیں۔ اخلاق اچھا ہونا چاہیے ۔ یہ انسان کو خوبصورت بنا تا ہے۔ کوشش کرو زندگی کا ہر لمحہ اپنی طرف سے ہر کسی کے ساتھ اچھے سے اچھا گزارو کیونکہ زندگی نہیں رہتی پر اچھی یادیں ہمیشہ زندہ رہتی ہیں۔ بہت سے رشتہ ختم ہونے کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہوتی ہے۔ کہ ایک صیحح بول نہیں پاتا  اور دوسرا صیحح سمجھ نہیں پاتا۔ کسی انسان کی نرمی اس کی کمزوری کو ظاہر نہیں کرتی، کیونکہ پانی سے نرم کو ئی چیز نہیں لیکن پانی کی طاقت چٹانوں کو ریزہ ریزہ کردیتی  ہے۔ لوگوں کو تب فرق پڑنا شروع ہوتا ہے۔ جب کسی بات سے مزید کوئی فرق نہیں پڑتا۔

تم جتنا زیادہ خاموش رہو گے۔ اتنا زیادہ سننے کے قابل ہوں گے۔ ایک دن  ہم ایک دوسر ے کو یہ سوچ کر کھو دیں گے ۔ کہ جب وہ یاد نہیں کرتا تو  میں اسے کیوں یا د کرو۔ کچھ لوگ آپ کے جذبات کے ساتھ اتنی چالاکی سے کھیلتے  ہیں کہ آپ ہر چیز کےلیے خود  کو ہی قصور وار سمجھتے ہیں۔ کوئی بھی  انسان پوری دنیا کےلیے جیتا بلکہ کچھ خاص لوگوں کےلیے جیتا ہے۔ جو اس کی ساری دنیا ہوتے ہیں۔ ۔ لوگ وقتی ضرورت کو محبتوں کا نام دے کرآپ کو سوائے تکلیف کے اور کچھ نہیں دیں گے۔ وہ بس آپ کا استعمال کریں گے اپنی تفریح کےلیے اور جس وقت انہیں آپ سے بہتر مل  جائے گا تب یقین کریں آپ کی قیمت ردی کے اخبار سے بھی کم ہوگی۔ اپنی اوراپنے جذبات کی حفاظت خود کریں اپنی خوشیوں کی دوڑ  کسی کے ہاتھ میں مت دیں۔ آپ کے ہونے یا ناہونے  سے کسی کو کوئی فرق نہیں پڑتا

یہاں تک کہ اس شخص کو بھی جو آپ کو اپنی دنیا مانتا ہے کچھ پل کی آپ کی زندگی تھی جو ختم ہوگئی آپ کےچلے جانے کا غم بھی فقط کچھ ایا م پرمحیط ہوگا پھرسب کچھ پہلے کی طرح ہوجائے گا۔ آپ پریشانیاں تو گنتے ہیں، اللہ کی نعمتیں  بھی تو گنا کیجیے۔ جب میاں بیوی کے حالات خراب ہوں تو ہمارے ہاں کچھ خاص خواتین اپنی دوستوں کو مشورہ دیتی ہیں۔ اتنی پڑھی لکھی ہو طلاق لے کر اپنا کرئیر کیوں نہیں شروع کرلیتی ، کیا وہ خواتین یہ مشورہ نہیں دے سکتیں ، اتنی پڑھی لکھی ہو خاوند سے بات کر کے اس مسئلہ کو کوئی حل کیوں نہیں تلاش کرتیں۔ مرد کوساری دنیا کی بادشاہت بھی مل  جائے لیکن اگر اس  کی زندگی میں عورت نہ ہو تو وہ بھکاریوں سے بھی بد تر ہے۔ عورت کو جنگلی جانور نہیں ایک انسان کے روپ میں ملو وہ جانور پر سب کچھ قربان نہیں کرسکتی ایک جانور زیادہ زیادہ کتنا  نوچ پائے گا ایک شفیق محبت سے بھرے دل والے انسان کی صورت ملو گے  تو اپنا سب کچھ وار دے گی تم پر عورت کو دل سے عزت دو تو عورت تمہارے لیے ہمیشہ وفادار رہے گی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.