قوتِ مدافعت کے لیے سب سے مفید پھل۔

اس لیے مدافعتی نظام کو مضبوط رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ ایسے پھل کھائیں

جو آپ کے قوت مدافعت کے نظام کو مضبوط اور بڑھانے میں مددگار ثابت ہوں۔ پپیتے میں موجود وٹامن اے، سی اور ای ہمارے نظامِ قوتِ مدافعت کو طاقت بخشنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ اگر آپ اس پھل کو اپنی خوراک میں شامل کریں گے تو اس سے آپ کا مدافعتی نظام مضبوط ہوگا۔ معروف میڈیکل جرنل بی ایم جے میں 24 برس تک کی گئی تحقیق کے مطابق اسٹرابیری، رس بیری، بلوبیری اور بلیک بیری میں فلیونائڈ نامی کمپاؤنڈ پایا جاتا ہے، ساتھ ہی ان میں وافر مقدار میں وٹامن اے اور سی پایا جاتا ہے جو قوت مدافعت کے لیے انتہائی مفید ہے۔ کیوی میں بھی وٹامن سی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو قوت مدافعت بڑھانے میں کارآمد ہے۔

ساتھ ہی اس سے وٹامن ای بھی حاصل ہوتا ہے جو جسم کے ٹی سیل کو بڑھاتا ہے اس کی مدد سے نظام قوت مدافعت بہتر انداز میں کام کرتا ہے۔ لیکن آج ہم آپ کو دہی کا استعمال کرکے نظامِ قوتِ مدافعت کو مضبوط کرنے کے حوالے سے بتانے والے ہیں۔دہی کا استعمال نظامِ ہاضمہ کے لیے بہترین سمجھا جاتا ہے لیکن اگر آپ اپنے نظامِ قوت مدافعت کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے دہی بے حد مفید ثابت ہوگا۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ دہی کھانے سے نظامِ قوتِ مدافعت پر مثبت نتائج مرتب ہوتے ہیں اور روزانہ دہی کھانے سے نزلا، زکام اور دیگر انفیکشنز سے بھی بچا جاسکتا ہے۔ دہی میں موجود پرو بائیوٹک مدافعت کو مضبوط کرتے ہیں جس کی وجہ جسم میں کوئی بھی بیکٹیریا آسانی سے داخل نہیں ہوسکتا۔ماہرینِ صحت کی جانب سے تجویز کی گئی ہے کہ اپنی روزمرہ کی خوراک میں دہی کا ضرور استعمال کریں، یہ نہ صرف نظامِ قوت مدافعت کے لیے بہترین ہے بلکہ اس میں موجود کیلشیم ہڈیوں کی صحت کے لیے بھی بے حد فائدے مند سمجھا جاتا ہے۔

مضبوط مدافعتی نظام آپ کو قدرتی طور پر مختلف بیماریوں اور انفیکشن سے بچانے میں مدد فراہم کرسکتا ہے۔ کچھ غذائیں اور مشروبات قدرتی طور پر قوت مدافعت بڑھانے میں آپ کی مدد کرسکتی ہیں۔ آئیے ہم اُن مفید غذائیوں کے بارے میں جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔ مضبوط مدافعتی نظام آپ کو بہت ساری بیماریوں سے بچنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ مضبوط قوت مدافعت آپ کے جسم کو بیماریوں سے لڑنے میں مدد دیتا ہے۔ بہت سے عوامل ایسے ہیں جو آپ کے مدافعتی نظام کو متاثر کرسکتے ہیں جبکہ دوسرے آپ کی قوت مدافعت کو بڑھا بھی سکتے ہیں لہٰذا اپنے مدافعاتی نظام کو مستحکم رکھنا بہت ضروری ہے بصورت دیگر آپ اکثر بیمار پڑ سکتے ہیں۔ کچھ معمولی تبدیلیوں سے آپ قوت مدافعت کو بڑھاسکتے ہیں اور اپنی صحت کو فروغ دے سکتے ہیں۔

ذہنی تناؤ، ناقص طرز زندگی، غیر صحت مند کھانا اور نیند کی کمی کچھ ایسے عوامل ہیں جو آپ کے مدافعتی نظام کو نقصان پہنچا سکتے ہیں لیکن آپ اپنی قوت مدافعت کو بڑھانے کے لیے کچھ اقدامات بھی کرسکتے ہیں۔ یہاں ماہرین کچھ غذائیوں کے بارے میں بتا رہے ہیں جو قدرتی طور پر قوت مدافعت بڑھانے میں مدد کرسکتے ہیں۔ ہلدی وہ کرشماتی مصالحہ ہے جو دواؤں کی خصوصیات سے بھرپور ہے۔ ہلدی آپ کی قوت مدافعت بڑھانے میں مدد دے سکتی ہے۔ یہ سوزش کی خصوصیات سے بھی بھری ہوئی ہے۔ آپ اپنی غذا میں ہلدی شامل کرسکتے ہیں اور بہتر نتائج کے لیے ہلدی والا دودھ تیار کرکے پی سکتے ہیں۔ تازہ ہلدی آپ کی صحت کے لیے بےحد فائدہ مند ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.