جس گھر میں پودینہ ہو وہاں کیاہوتا ہے؟

پودینہ کے بارے میں کون نہیں جانتا؟ کہاجاتا ہے کہ پودینہ ساری دنیا میں پایا جاتا ہے۔ اور اس کی خوشبواور فائدوں کےبناء پر اسے بڑی رغبت سے اپنی غذا میں شامل کرتے ہیں۔ یہ سایہ دار اور نمی والی جگہ پر پروان چڑھتا ہے۔ شہر کے بجائے دیہاتی علاقوں ااور ندی نالوں کی جگہ پر کثرت سے پایا جاتاہے۔ یہ سدا بہار پودا ہے۔ چنانچہ قدیم یونانی اسے مہمان نواز پودینہ کہتے ہیں۔ یوں تو پودینہ ساری دنیا میں کھایا جاتا ہے۔ لیکن مشرق وسطی ، برطانیہ اور امریکہ اسے زیادہ کھایاجاتا ہے۔ برطانیہ میں بھیڑ کے گ وشت کے ساتھ پودینہ کی جیلی کھائی جاتی ہے۔ شام اور مشرق وسطی ٰ میں لیموں کے شربت میں پودینہ ڈال کر پیا جاتا ہے۔ اور ترکی اور لبنان میں بھی جب ٹھنڈے مشروب بنائے جاتے ہیں۔ تو ان میں پودینہ ڈالا جاتا ہے۔ امریکہ اسے منہ صاف کرنے

اور سانسوں کو مہکانے کے لیے استعمال کرتا ہے۔ یہ بہت سے ٹوتھ پیسٹوں میں بھی ڈالا جاتا ہے۔ اور چیونگم بناتے وقت اس کاعرق اس میں شامل کیا جاتا ہے۔ تاکہ منہ سے خوشبو آئے۔ کھانوں میں پودینہ ڈالنے سے ان کی خوشبو اور ذائقے میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ اور اسے حسب ضرورت سبزیوں میں بھی ڈالا جاتا ہے۔ پودینہ کے خوشبو دار پتیوں سے چٹنی بنتی ہےاور اسے سلا د کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ پودینے کے استعمالات تھے۔ جو کہ مختلف علاقوں کے لوگ اپنی روزمرہ زندگیوں میں کرتے ہیں۔ لیکن آج جو ہم آپ کو اصل میں بتانا چاہتے ہیں۔ وہ پودینے کے بےشمار فوائد ہیں جن کے بارے میں جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔ آپ ﷺ نے پودینہ کو پسند فرمایا ہے۔ اور پودینہ ان پودوں میں سے ہے جن کا ذکر قرآن پاک میں بھی ملتا ہے۔ پودینہ قدرتی طور پر ایک ایسی مہک ہوتی ہے۔

جسے کھانے کی طرف رغبت بڑھ جاتی ہے۔ جب آ پ اپنی غذاؤں میں پودینہ شامل کرنےلگتے ہیں۔ تو پھر اسے فراموش نہیں کرپاتے ۔ کہاجاتا ہے کہ پرانے زمانے میں لوگ خشک پودینے کے سفو ف سے دانت مانجھا کرتے تھے تاکہ وہ چمکدار ہوجائیں۔ اس کے علاوہ وہ پیٹ کے درد سے نجات پانے کےلیے پودینہ کھا کر گرم پانی پی لیا کرتے تھے۔ پو دینے کی کئی اقسام ہیں۔ ا ن میں سیبی پودینہ ، رنگ برنا پودینہ ، سیاہ پودینہ ، سفید پودینہ، ادرکی پودینہ اور لیمونی پودینہ معروف اقسام ہیں۔ ہمارے ہاں سفید اور سیاہ پودینہ ہی دستیا ب ہوتا ہے۔ پودینے کے پودے آپ اپنے گھر میں کسی گملے یا کیار ی میں بھی لگا سکتے ہیں۔ اگر اس کو پانی ملتا رہے تو بڑی آسانی سے پھیلتا ہے۔ تحقیق سے معلوم ہو اہے کہ پودینے دوباتوں میں بے حد فائدہ مند ہے۔

یہ دماغی اور جسمانی طور پر متحرک رکھتا ہے۔ اور تقویت دیتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اسے کھا کر آپ چاق و چوبند رہتے ہیں۔ اور آپ کے اعصاب کو سکون پہنچتاہے۔ اگر آپ نے روغنی غذائیں کھا ئیں ہیں۔ تو پودینہ کھانے سے وہ آسانی سے ہضم ہوجاتی ہیں۔ یعنی پودینہ زود ہضم ہے ۔ پودینہ موٹاپے سے نجات دلانے میں بھی مدد گار ثابت ہوتاہے۔ اس کی وجہ نظام ہاضمہ کےلیے فائد ہ مند ہونا ہے۔ پودینہ ہاضمے ایسے اینزائمز میں متحرک کرتا ہے جو کہ غذاؤں میں موجود اجزاء بہترین طریقے سے جذب کرنے میں مدد دیتا ہے

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.