”سورت القریش اور اسماءالحسنیٰ کا وظیفہ“

ماہ شوال المکرم کے آخری ایام چل رہے ہیں۔ آخری عشرہ چل رہا ہے۔ اورآخر ی عشرہ بھی اختتام کی جانب ہے۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کو دین ودنیا کی عزتوں کے ساتھ ، بھلائیوں کے ساتھ مالا مال فرمائے۔ اور اللہ کریم تمام مسلمانوں کو اپنی حفظ وایمان نصیب فرمائے۔ آج آپ کو بہت ہی خاص وظیفہ بتایا جائےگا۔ جو رزق کے حوالےسے ہے۔ رشتوں کے حوالے سے ہے۔ دین ودنیاوی معاملات کے حوالے سے ہے۔ انشاءاللہ! آپ اس عمل سے استفادہ اٹھائیں گے۔ اگر آپ اس عمل کو کر پاتے ہیں۔

انشاءاللہ! آپ کی تمام نیک حاجتوں کو بھی پور افرمائیں گے۔ یہ جو عمل ہے۔آپ رات کسی بھی وقت کریں۔ عشاء کی نماز کے بعد کریں۔ مغر ب کی نماز کے بعد کریں۔ صبح تہجد کے وقت اٹھ کر کریں۔ نماز فجر کی آذان سے قبل قبل کریں۔ انشاءاللہ! ا س کی برکتیں آپ کو ضرورباضرور ملیں گی۔ جو عمل آپ کو بتار ہے ہیں ۔ آپ نے پڑھ کر دم کرنا ہے۔ پھر آپ نے اس چیز کو پرندوں کو یا کسی ایسی جگہ پر رکھ دیں۔ جہاں پر کیڑے ، چیونٹیاں وغیرہ اسے کھالیں۔

پرندے اسے کھالیں۔ یا جیسا ممکن ہو آپ نے یہ عمل کرلیناہے۔ رات کے وقت باوضو حالت میں آپ نے نبی کریم ﷺ کی ذات والا صفات پر درود پاک پڑھناہے ۔ اول وآخر گیارہ گیارہ مرتبہ پڑھناہے۔ اور درمیان کے اندر ” سورت القریش” اکیس مرتبہ پڑھنی ہے۔ یا درکھیں ! اس عمل کےدوران گھبراہٹ ہوسکتی ہےآپ کو بے سکونی آ سکتی ہے۔ لیکن گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ انشاءاللہ! اس عمل سے آپ کے دل کو سکون ملے گا۔ گھر میں سکون آئےگا۔ جھگڑے ، فسادات جہاں رہتے ہوں۔

وہاں اس عمل سے سلامتی اور امن کی فضا قائم ہوگی۔ اکیس مرتبہ جب آپ ” سورت القریش” پڑھ لیں۔ تو اس چیز پر جوآپ کے پاس میٹھی چیز موجود ہے۔ اس پر دم کرلیناہے۔ اس کےبعدنئے سرے سے آپ نے اول وآخر نبی پاک ﷺ پر درود پاک پڑھناہے۔ گیارہ گیارہ مرتبہ درود پاک پڑھنا ہے۔ درود آپ نے درود ابراہیمی پڑھناہے۔ا ور درمیان میں اللہ تعالیٰ کا یہ صفاتی نام ” یا سلام ، یا صبور” پڑھنے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے دونوں نام الگ الگ “یا سلام ” ایک سو گیارہ مرتبہ او ر ” یا صبور” بھی ایک سو گیارہ مرتبہ پڑھنا ہے۔
یہ پڑھ کر آ پ کے پاس ٹافیاں ہیں، چینی ہے، گڑہے۔ جو بھی آپ کے پاس میٹھی چیز ہے۔ تو پڑھ کر اس پر دم کردیناہے۔ پھر اللہ تعالیٰ سے دعا کے لیے ہاتھ اٹھائیں ۔ یا اللہ ! میں نے جو عمل کیا ہے۔ اس کو قبول فرما۔ یہ جو چیز اپنے سامنے رکھی ہوئی ہے۔ یا زیادہ ہے۔ تیر ی اس بے زبان مخلوق کو کھلاؤں گا /گی۔ اللہ تعالیٰ اپنی بے زبان مخلوق کا صدقہ مجھ پر رحم فرما۔ جو بھی آپ کے مسائل ہیں۔ لڑائی جھگڑوں کے مسائل ہیں۔

رشتوں کے حوالے سے معاملات ہیں۔ شادی کے حوالے سے معاملات ہیں۔ جس طرح سے آپ کےمعاملات ہیں۔ آپ نے یہ عمل کرکے اپنے اس مقصد کےلیے اللہ تعالیٰ سے دعا کرنی ہے۔ انشاءاللہ! آپ دیکھیں گے کہ اللہ تعالیٰ آپ پر مہربانی فرمائیں گے۔ آپ کے رزق میں کھلی برکت آئےگی۔ آپ دیکھتے ہی دیکھتے انشاءاللہ! آپ کے دن پھر جائیں گے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.