آیت الکرسی پڑھنے کے حیران کن فائدے

اللہ تیری اور تیری اولاد کی اور نگاہ رکھے گا تیرے گھر پریہاں تک کہ تیرے ہمسائے اوران کے گھر بھی اللہ کی حفاظت میں ہوں گے۔ حضور نبی کریم ﷺ کا ارشاد ہے کہ جو شخص ہر فرض نماز کے بعد ایک بار آیت الکرسی ہمیشہ پڑھتا رہا جنت اس پر واجب کر دی جائے گی ۔ جنت اوراس کے درمیان سوائے موت کے کوئی چیز حائل نہ ہوگی ایک شخص نے نبی کریم سے عرض کیا کہ یارسولﷺ میرے گھرمیں خیروبرکت نہیں۔ آپﷺنےارشاد فرمایا کہ تم آیت الکرسی کیوں نہیں پڑھتے آج ہم آپ کو ایک بہت زبردست وظیفہ بتائیں گے کوئی ایسا شخص جس کو لگتا ہے کہ میرے کام میں رکاوٹ یا بندش ہے تو یہ وظیفہ ان شخص کے لئے بہت فائدہ مند ثابت ہوگا۔  اس وظیفے میں آیت الکرسی کو ایک خاص طریقے سے پڑھنا ہے آیت الکرسی کی فضیلت کے بارے میں علماء کرام کا واضع بیان ہے

کہ اس کا پڑھنے والا ہر قسم کی بندش جادو یا رکاوٹ کا شکار نہیں ہوگا آیت الکرسی قرآن پاک کی سورۃ سورۃ بقرہ میں ہے جس کے بارے میں یہ مشہور ہے کہ اگراس کو تین دن اورتین راتوں تک جس گھر  میں پڑھا جائے گا تو وہ گھر جادو ٹونے اور ہر قسم کے جنات سے پاک سمجھا جاتا ہے۔ آیت الکرسی کے بہت معجزات ہیں جس کی مثالیں ہمیں اپنے بزرگوں سے سننے میں ملتی ہیں آیت الکرسی کے بارے میں یہ بھی مشہور ہےکہ اگرکوئی جن سانپ یا کسی چھپکلی کے روپ میں آپ کے گھر میں آجاتا ہے اورآپ اس کو پہنچا لیتے ہیں تواس کے لئے طریقہ یہ ہے کہ آپ دونوں آنکھیں بند کرکے تین بارآیت الکرسی پڑھ کر ہلکے ہاتھ سے تالی بجائیں اورپھرآنکھیں کھول دیں اگر جنات ہوں گے توغائب ہوجائیں گے اگرعام چھپکلی یاسانپ ہوگا توغائب نہیں ہوں گے۔

اس کے علاوہ  گھروں میں عجیب وغریب آوازیں سنائی دیتی ہیں تواس کے لئے بھی آیت الکرسی کا ایک چھوٹا سا عمل ہے کہ آپ سات مرتبہ آیت الکرسی اول آخر درودشریف پڑھ کرایک گلاس پانی میں دم کر کے اپنے گھرکی دیواروں پر چھڑکیں انشاءاللہ تعالی آوازیں آنا بند ہو جائیں گی آیت الکرسی کا ایک اورعمل یہ ہے گھر میں اگر چیزیں غائب ہو جاتی ہیں ان چیزوں کواگر آپ خود رکھ کر بول جاتے ہیں یا پھرکوئی غائبی طاقت ان کوغائب کردیتی ہےتو انشاءاللہ تعالی آیت الکرسی کے چھوٹے سے عمل سے مل جائے گی عمل یہ ہے کہ ایک کاغذ پرگم ہونے والی چیز کا نام لکھ کراس پرایکس مرتبہ آیت الکرسی پڑھ کردم کریں اوراس کاغذ کو سوتے وقت روزانہ اپنے سرانے کے نیچے رکھ کرسوجائیں انشاءاللہ اس چیز کا بہت جلد خواب کے زریعے پتہ چل جائے گا۔

اس وظیفے کی  کسی بھی کام میں رکاوٹ یا بندش کے خاتمے کے لئے آپ کو آیت الکرسی کا ایک چھوٹا سا وظیفہ کرنا ہے اور وہ یہ ہے پورے دن میں آپ نے آیت الکرسی کوسو مرتبہ پڑھنا ہے اس کے لئے آپ ہرنماز کے بعد بیس مرتبہ رکھ لیں تو سو مرتبہ عشاء کی نماز تک تعداد پوری ہو جاتی ہے۔تعداد پوری ہونے کے بعد آپ نے سیدھے ہاتھ کی شہادت کی انگلی سے اپنے پورے گھرکا ہوائی حصہ بنانا ہے اوراللہ پاک سے دعا کرنی ہے کہ اے اللہ پاک ہرقسم کی رکاوٹ اور بندش کو اپنے فضل وکرم سے دورفرما ۔ اللہ کے حکم سے بہت جلد ہرقسم کی رکاوٹ اور بندش کا خاتمہ ہوجائے گا۔ یہ ہے بہت زبردست اور نایاب وظیفہ جوآپ کو بتا دیا ہے انشاء اللہ تعالی اگرآپ اس وظیفے کومکمل یقین کامل اور ایمان کی دولت کے ساتھ کریں گے تواللہ پاک آپ کو ہرصورت میں کامیابی عطا فرمائے گا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *