پودینے کا یہ پانی پینے سے معدہ کی گرمی، جگر کی گرمی۔ مثانے کی گرمی سب ختم۔

پودینہ اللہ کی دی ہوئی نعمتوں میں سے ایک  بڑی نعمت ہے اور ایسا صحت افزا پودا ہے جو صرف بیرونی خوبصورتی میں ہی اضافہ نہیں کرتا بلکہ جسم کے اندرونی نظام کے لیے بھی  انتہائی فائدے مند ہے جبکہ اس کی منفرد خوشبو سب کو اپنی جانب کھینچ لیتی ہے۔ویسے تو پودینے کے بہت فوائد ہیں لیکن ہم آج آپ کو اس پودے کے ایسے پانچ فوائد بتا رہے ہیں جو آپ کے لیے حیران کن ہوں گے۔ پودینہ ایسا پودا ہے جو جسم اور دماغ کو متحرک رکھتا ہے، اس کے استعمال سے دماغ کو سکون حاصل ہوتا ہے اور جسم توانائی محسوس کرتا ہے جس کے باعث انسان تروتازہ نظر آتا ہے۔ اگر آپ مرچ مصالحے سے بھر پور یا روغنی غذا کھانے کے بعد یا اس کے ساتھ پودینے کے چند پتے کھ لیں تو کھانا باآسانی ہضم ہوجاتا ہے اور سینے پر جلن یا بھاری پن کی شکایت نہیں ہوتی۔ اگر روز پودینے کے پتوں کا پانی پیا جائے

تو معدے میں گرمی پیدا نہیں ہوگی اور آپ بہت تروتازہ محسوس کریں گے۔ پودینے کے پتے پانی میں ابال لیں اور اسے ٹھنڈا کرکے استعمال کریں۔ پودینے کی ایک اور خوبی اس کی منفرد اور تیز خوشبو ہے اسی لیے اسے کھانوں کی سجاوٹ کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے اور یہ خوشبو نا صرف بھوک میں اضافہ کرتی ہے بلکہ کھانے کو مزید ذائقے دار بھی بنا دیتی ہے۔ اگر پودینے اور لیموں کا پانی ملا کر روز پیا جائے تو جلد ترو تازہ رہتی ہے اور اس میں چمک بھی آجاتی ہے کیونکہ اس پودے میں بیرونی خوبصورتی کے کئی فوائد موجود ہیں۔ جی ہاں، پودینے کے پتوں کا استعمال جلد کو نکھارنے کے ساتھ ساتھ اسے خوبصورت بنانے کے لیے بھی بے حد مفید ہے، ان پتوں میں اینٹی الرجی اور اینٹی آکسیڈنٹ پائے جاتے ہیں جو کہ جلد کو خوبصورت بنانے میں معاون ہوتے ہیں۔ پودینے کے پتوں میں اینٹی بیکٹیریل خاصیت ہوتی ہے

جو کہ جلد پر مہاسے پیدا کرنے والے جراثیم کے خلاف کام کرتے ہیں جبکہ اس میں چہرے کے داغ دھبے بھی صاف کرنے کی صلاحیت ہوتی ہےپودینے کے پتوں کو اچھی طرح پیس لیں اور اس کے بعد جلد کے ان حصوں پر لگائیں جہاں مہاسے یا داغ دھبے ہوں اور تھوڑی دیر لگا رہنے دینے کے بعد چہرہ اچھی طرح دھو لیں۔روزانہ یا ہفتے میں 3 مرتبہ یہ عمل کرنے سے چہرے کی جلد صاف ستھری اور چمکدار ہوجائے گی۔ اس ٹوٹکے کا استعمال قدیم زمانے سے چلا آرہا ہے۔ پودینے کے پتوں سے منہ کی صفائی کا خیال کیا جاسکتا ہے۔ اس کے لیے آپ پودینے کے پتوں کو پانی میں اچھی طرح جوش دے کر چھان لیں۔پودینے کے پتوں کا یہ پانی ایک بہتریں ماؤتھ واش ہے۔ اس سے دن میں 2 مرتبہ کلیاں کرنے سے منہ کے اندر کا حصہ صاف ہو  جائے گا۔ پودینے کے پانی کے بہت سے جادوئی فوائد ہیں جن  کے بارے میں آپ کو بتا ہی چکا ہوں

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *