”حکماء ، ڈاکٹر، وکلاء ، دکاندار وتاجر حضرات کیلئے انمول تحفہ“

اگر آ پ کچھ حاصل کرنا چاہتے ہیں کیونکہ آج کا جو عمل ہے وہ “سورت الرحمن ” پر مشتمل ہے۔ تو جب آپ “سورت الرحمن ” کو اچھی طریقےسے حفظ کرچکےہوں۔ توآپ نے کیاکرنا ہے روازنہ صبح جب سور ج نکلے اور ایک نیزہ بلند ہوجائے تو سورج کی طرف منہ کرکے “سورت الرحمن” پڑھنا شروع کردینی ہے۔ جیسے ہی آپ ” فبای الاء ربکمااتکذبان ” پر آئیں۔ تو دائیں ہاتھ کی جو شہادت کی انگلی ہے اس انگلی سے سورج کی طرف ایک اشارہ کردینا ہے۔ اسی طرح ہر مرتبہ جب بھی آپ ” فبای الاء ربکمااتکذبان ” پر پہنچیں تو شہادت کی انگلی سے ایک اشارہ کردیں۔ یہاں تک کہ “سورت الرحمن” ختم ہوجائے اور یہ عمل آپ نے زبانی ہی کرنا ہے۔ ورنہ لو گ یہ بھی سوال کریں گے

کہ سورت الرحمن کو دیکھ کر عمل کرسکتےہیں یا نہیں کرسکتے ہیں۔ تو اسی لیے آپ سے کہا ہے کہ دیکھنے والاعمل ہوتا تو آپ کو حفظ کرنے کا نہیں کہتے۔ اس لیے اس کو زبانی ہی پڑھنا ہوگا اور سورج کی طرف دیکھ کر پڑھنا ہوگا۔ یہ جو عمل ہے آپ نے بلاناغہ چالیس دن تک کرنا ہے۔ جس کو ہم چلا بھی کہتے ہیں ۔ جب آپ کا چلہ ختم ہوجائےگا۔ تو روزانہ دن میں ایک مرتبہ “سورت الرحمن ” پڑھتے رہا کریں۔ یہ عمل روزانہ پانچ منٹ کا ہے۔ ایک ہفتے بعد آپ دیکھیں گے آپ کی دکان پر ، آپ کی فیکٹری پر یا جس بھی پیشے سے آپ منسلک ہیں۔ وہاں پر مخلوق کی آمد ہونا شروع ہوجائے گی۔ لیکن یہ یا د رکھیں یہ جو آپ نے چلا کاٹا ہے۔ یہ اس عمل یعنی ” سورت الرحمن ” کی زکوٰ ۃ ہے ۔ جب لو گ آپ کےپاس آنے لگیں

تو ہمیشہ یہ با ت ذہن میں بٹھا لیں۔ کہ آنے والے لوگوں کو آپ نے اخلاق کے ساتھ بٹھانا ہے اخلاق کے ساتھ پیش آنا ہے اور ان کے خوش مزاجی کے ساتھ لازمی پیش آئیں تو یہ تھا ایک چلا ۔ ایک چلے میں عام مخلوق آپ کےپاس آنا شروع ہوجائے گی۔ لیکن اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کےپاس عا م مخلوق کے ساتھ ساتھ خاص لوگ بھی آئیں تو آپ یہی سورت “سورت الرحمن ” کا دوسرا چلا کاٹیں۔ انشاءاللہ! دوسرے چلے میں خاص لوگوں کی آمد آنا شروع ہوجائے گی۔ اسی طرح آپ چاہتے ہیں کہ خاص لوگوں کے ساتھ بڑے بڑے رئیس اور امیر لوگ بھی آناشروع ہوجائیں ۔ تو اب تیسرا چلا کاٹیں ۔ یعنی پھر چالیس دن کا ایک اور چلا کاٹیں ۔ تو آپ کےپاس امیر لوگ یعنی عام مخلوق تو آرہی ہوگی۔ پھر خاص لو گ بھی آرہے ہوں گے ۔ ا ب اس میں امیر رئیس زادے اور امیر گھرانے کےلوگ بھی آپ کےپاس آنا شروع ہوجائیں گے ۔ اس کے بعد آخری اور چوتھا چلا یعنی

جس کے اندر دن رات چاہے دن ہو رات ہو ہر وقت مخلوق کا آپ کی جگہ پر ہجوم ہی لگا رہے گا۔ ایسے لگے گا کہ لنگر بٹ رہے ہیں۔ لمبی لائنیں لگی ہوں گی۔ یعنی آپ کے گاہک ہوں۔یا کلائنٹس ہوں تو اس صورت میں دن رات آپ کےپاس مخلوق کا ہجوم ہی لگا رہے گا۔ اگر آپ تجارتی کاروبار سے منسلک ہیں۔ تو سارے خریداری میں ہی لگے ہوں گے ۔ اور ہر شخص آپ کی دکان کی طرف خود بخود کھچ کر چلا آئے گا۔ یہ عجیب و غریب صفات کا عمل آپ کو بتارہے ہیں۔ یہ کرنے میں تھوڑا سا مشکل لگ رہا ہوگا ۔ لیکن اگر آپ اس کو ایک مرتبہ کر گذریں گے ۔ توپھر اپنی آنکھوں سے اس کے نتائج اور کمالات دیکھیں گے ۔ اگر آپ تاجر ہیں۔

توآپ کی دکان یا فیکٹری وغیرہ میں گاہکوں کا رش لگا رہے گا۔ اگر آپ حکیم ہیں۔ یا عام دکاندار ہیں۔ تو خوب ہی رش ہی رش لگا رہے گا۔ اگر آپ ڈاکٹر ہیں۔ تو مریضوں کارش لگا رہے گا۔ اگر آپ وکیل ہیں۔ تو لوگ آپ ہی سے اپنے مسائل حل کروانے لائن میں لگے رہیں گے ۔ یہ ایسا انمول عمل ہے ۔ لیکن ایک بات یا د رکھیں کہ جب آپ چار مرتبہ چلا کاٹ لیں۔ تو اس کے بعد آپ نے روزانہ ” سورت الرحمن ” کو ایک مرتبہ ضرور پڑھنی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *