کرونا کا آسان گھر یلواور کا میاب ترین علاج۔

چین سے مختلف ممالک میں پھیلنے والے نئے کورونا وائرس کی وبا سے بچنے کا بھی سب سے آسان طریقہ ہاتھوں کی درست طریقے سے صفائی ہے

المی ادارہ صحت نے نوول کورونا وائرس کی روک تھام سے بچاﺅ کے لیے جو ہدایات جاری کی ہیں، ان میں کہا گیا ہے کہ لوگوں کو اپنے ہاتھ اکثر صابن اور پانی سے دھونے چاہییں۔ ایک تحقیق میں بھی بتایا گیا ہے کہ ہاتھوں کی صفائی امراض کے پھیلاﺅ کی روک تھام سست کرنے کے لیے کتنی ضروری ہے۔جریدے رسک اینالائسز میں شائع تحقیق میں دیکھا گیا کہ ذاتی صفائی امراض کے پھیلاﺅ کی شرح کے حوالے سے کس حد تک اثرانداز ہوسکتی ہے۔محققین نے اس حوالے سے دعویٰ کیا کہ ٹوائلٹ جانے کے بعد 30 فیصد افراد اپنے ہاتھ نہیں دھوتے جبکہ باقی 50 فیصد درست طریقے سے ہاتھ دھوتے ہیں اور 20 فیصد کا طریقہ غلط ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق ہاتھوں کو دھونے سے قبل کم از کم 20 سیکنڈ تک صابن سے رگڑنا چاہیے اور دھونے کے بعد ہاتھوں کو صاف تولیے سے خشک کرنا چاہیے۔عالمی ادارہ صحت نے ہاتھوں کی صفائی کے لیے چند نکات بیان کیے ہیں اور اسے بہتر طریقہ کار قرار دیا ہے۔اس طریقہ کار کے تحت سب سے پہلے اپنے ہاتھ گیلے کریں اور پھر صابن لگائیں، اپنی ہتھیلی کو اس وقت تک رگڑیں جب تک صابن کے بلبلے نہ بن جائیں۔اس کے بعد ایک ہاتھ کی ہتھیلی کو دوسرے ہاتھ کی پشت پر رگڑیں اور پھر یہی کام دوسری ہتھیلی سے کریں۔دونوں ہاتھوں کی انگلیوں کے درمیان اچھی طرح رگڑیں۔اپنی انگلیوں کی پشت کو رگڑیں اور اس سے پہلے دونوں ہاتھوں کی انگلیوں کو آپس میں ملالیں۔

ویں نکتے پر اپنے بائیں انگوٹھے سے دائیں ہتھیلی کو گھڑی کی سوئیوں جیسی حرکت کے ذریعے رگڑیں، اس کے بعد یہی کام بائیں ہتھیلی پر دائیں ہاتھ کے انگوٹھے سے کریں۔اب یہی کام ہتھیلیوں کی پشت پر کریں یعنی انگوٹھے سے گھڑی کی سوئیوں جیسی حرکت کے ذریعے رگڑیں۔ نیا کورونا وائرس کورونا وائرس کی نسل سے تعلق رکھنے والے وائرس کی ایک حال ہی میں سامنے آنے والی قسم ہے۔اس نئے کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کی پہلی بار شناخت چین کے شہر ووہان میں ہوئی اور اسے کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کو 2019 (کووِڈ- 19) کا نام دیا گیا۔

بیماری کے اس نام میں ’کو‘ کا مطلب ’کورونا‘ ’وی‘ کا مطلب ’وائرس‘ جبکہ ’ڈ‘ کا مطلب یعنی بیماری ہے۔ اس سے قبل اس بیماری کو ’2019 نیا کورونا وائرس‘ یا ’2019 – این کو‘ کا نام بھی دیا گیا تھا۔کووِڈ- 19 حال ہی میں سامنے آنے والا وائرس ہے جس کا تعلق کورونا وائرس کے اسی خاندان سے ہے جو نظامِ تنفس کی شدید ترین بیماری کی مجموعی علامات (سارس) اور نزلہ زکا م کی عام اقسام پھیلانے کا باعث بنا تھا۔ ہتے ہوئے پانی سے اپنے ہاتھ گیلے کریں۔دوسرا قدم: ہاتھوں پر اتنا صابن لگائیں کہ آپ کے گیلے ہاتھ پوری طرح صابن کی جھاگ میں چھپ جائیں۔تیسرا قدم: ہاتھوں کی دونوں جانب سطح، انگلیوں کے درمیان اور ناخنوں کے اندرونی حصوں کو اچھی طرح رگڑیں۔چوتھا قدم: بہتے ہوئے پانی سے اپنے ہاتھ اچھی طرح دھو لیں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *