دار چینی اور الا ئچی کا انمول نسخہ ما یوس مر یضوں کے لیے تحفہ۔

آج ہم آپ کو الا ئچی اور دار چینی سے تیار ہونے والے ایک انتہائی فائدہ مند نسخے کے بارے میں بتانے والے ہیں یہ آسان سا نسخہ نزلہ زکام بلغم کی زیادتی سانس کی تنگی سینے کی جکڑن اور بدن میں ہونے والے مختلف جگہوں کو دور کرنے کے لیے بہت کمال کے فوائد رکھتا ہے اس کے علاوہ یہ معدہ کی کمزوری کو دور کر کے پیٹ سے متعلق ہونے والی شکا یات کا بھی بہترین علا ج ہے غذا سے ٹھیک طرح سے ہضم نہ ہو نا دماغی کمزوری سے بھی نجات دلا تا ہے اور قوتِ مدافعت کو بڑھانے کے لیے یہ بہت ہی لا جواب چیز ہے خاص طور پر ایسے لوگ جو آئے دن بیمار ہو تے رہتے ہیں ذرا سی ہوا لگنے سے یا موسم کی تبدیلی سے فوراً جن لوگوں کو چھینکیں آنے لگتی ہیں ۔

نزلہ زکام کھانسی جیسی علامات شروع ہو جا تی ہیں ایسے لوگوں کے لیے یہ بہت فائدہ مند چیز ہے قوت باہ میں اضافہ کر تا ہے ٹانگوں کی کمزوری ہڈیوں کی کمزوری اور اعصابی کمزوری کو دور کرنے کے لیے مفید ثابت ہو تا ہے اس نسخے کو تیار کرنے کے لیے آپ نے صرف تین چیزیں لینی ہیں پہلی چیز دار چینی ہے جو گرم مصالحے کا اہم ترین جز ہے خوشبو دار دار چینی کے ساتھ ساتھ آپ دس گرام کی مقدار میں لے لیں اور بڑی الائچی کے اندر سے دانے نکال کر یہ بھی آپ نے دس گرام کی مقدار میں لینے ہیں تیسری چیز آپ نے ملٹھی لینی ہے ملٹھی کو لے کر اس کو چ ا قو کی مدد سے صاف کر لیجئے اور باریک پیس کر پاؤڈر سا بنا لیجئے یہ بھی آپ نے دس گرام کی مقدار میں ہی لینی ہیں ان تینوں چیزوں کو باریک کر کے اچھی طرح سے مکس کر لیں۔

اس میں سے آپ نے دو گرام کی مقدار میں صبح دوپہر شام تازہ پانی سے استعمال کر نا ہے دار چینی کے ویسے تو کئی فوائد ہیں لیکن ہم آپ کو یہاں دار چینی کے 9 اہم اور حیرت انگیز فوائد سے آگاہ کر رہے ہیں۔ دار چینی درخت کی چھال ہے جسے مختلف کھانوں میں مصالحے کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔دار چینی سب سے زیادہ پاکستان، سری لنکا، بھارت، چین اور افریقہ کے مختلف حصوں میں پایا جاتا ہے۔دارچینی کا مزاج گرم اور خشک ہوتا ہے جبکہ کھانوں کو لذیذ بنانے میں اس کا کوئی ثانی نہیں۔ جس کھانے میں دارچینی استعمال کی جائے وہ نہ صرف ذائقہ دار بلکہ خوشبودار بھی ہوجاتا ہے۔ دارچینی کا کھانوں میں استعمال اس بات کی ضمانت ہے کہ آپ صحت مند رہیں گے کیونکہ یہ بہت سی بیماریوں میں بے حد مفید ہے۔

بہت سے افراد شاید اس بات سے واقف نہیں ہے کہ بڑی الائچی کے دانوں میں صحت کے بے شمار خزانے پوشیدہ ہیں۔جن میں سے ایک سانس کی بیماری کا علاج بھی ہے۔بڑی الائچی کے دانوں میں سانس کی تکلیف دور کرنے کی طاقت ہوتی ہے۔ استعمال کرنے کے لیے ایک بڑی الائچی کے دانے لے کر انہیں چبا لیں۔ اس سے سانس کی تکیف میں راحت ملے گی۔کسی بھی موسم میں نزلہ و زکام دور کرنے کے لیے بڑی الائچی کا قہوہ بنا کر پینے سے افاقہ ہوتا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *