1گلاس پانی پر سورۃ العصر دم کر کے پینے سے کیا ملتا ہے ۔

سورۃ العصر قرآن پاک کی مختصر سورتوں میں سے ہے جو کہ دولائنوں پر مشتمل سورۃ ہے لیکن یادرہے کہ یہ سورت فضائل و برکات کے لحاظ میں مختصر نہیں اس چھوٹی سی سورۃ کے اندر اللہ نے بے شمار فضائل و برکات رکھے ہیں یہ سورت مختصر ہونے کے ساتھ ساتھ آسان بھی ہے یہ سورت مبارکہ ترتیب

نزولی کے اعتبار سے قرآن کریم کی اولین سورتوں میں سے ہے یعنی زمانہ اسلام کے ابتداء ہی میں یہ سورت نازل ہوئی ہے ۔یہ قرآن پاک کی آسان ترین سورتوں میں سے ہے اور اس سورت میں استعمال ہونے والے اکثر الفاظ اردو کے ہیں اس لئے اس سورت کو سمجھنے میں عام لوگوں کو دقت نہیں ہوتی۔اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ ہمیشہ حق پر رہیں اور آ پ کو مصیبتوں پر صبر کرنے کی توفیق ملے تو اس کے لئے اس سورت کا ورد بہت ہی زیادہ مجرب ہے اس مقصد کے لئے اکابرین یہ بتاتے ہیںکہ روزانہ اس سورت کو نماز فجر کے بعد گیارہ مرتبہ پڑھ لیاجائے تو ایسے شخص کو مصائب پر صبر حاصل ہوتا ہے اور ایسے شخص کے لئے حق کی راہیں کھلتی ہیں اس لئے ہماری تمام لوگوں سے گذارش ہے کہ اس عمل کو اپنا معمول بنائیے کیونکہ صبر وقناعت ایسی دولت ہے کہ جس کو نصیب ہوجائے اس کی زندگی اور آخرت سنور جاتی ہے اور سب سے بڑی بات تو یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہوتا ہے اور صبر کرنے والوں کو پسند فرماتا ہے ۔ اکابرین کا کہنا ہے کہ اگر کوئی شخص آپ کو پریشان کرتا ہو یا پھر آپ کا جانی دشمن ہو اور آپ اس سے حفاظت چاہتے ہیں تو آپ اس سورت کا یہ عمل کرلیں آپ کو وہ شخص نقصان نہیں پہنچا سکے گا عمل کا طریقہ یہ ہے کہ آپ نے سب سے پہلے گیارہ مرتبہ درود پاک پڑھنا ہے

اور اس کے بعد اکیس مرتبہ سورۃ العصر پڑھنی ہے اور آخر میں دوبارہ گیارہ مرتبہ درود پاک پڑھنا ہے اور اپنے اوپر دم کرلیناہے جب بھی آپ نے ایسے شخص کے سامنے جانا ہو تو اس عمل کو کرلیجئے انشاء اللہ وہ شخص آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکے گا اور نہ آپ کو کوئی نقصان پہنچا سکے گا اسی مقصد کے لئے دوسرا عمل بھی ہے جو کہ زیادہ آسان ہے آپ نے سورہ عصر کو کسی بھی نیک انسان سے لکھوا کر اپنے پاس رکھ لینا ہے اس سے بھی آپ کو وہی فائدہ ہوگا جو کہ مذکورہ وظیفہ کا ہے یعنی اس سے بھی آپ کو دشمن سے امن حاصل ہوگا ۔ اس کے علاوہ کسی کی محبت حاصل کرنے کے لئے یا کسی کے دل میں اپنی محبت پیداکرنے کے لئے بھی اس سورت کو بہت ہی مجرب بتلایا جاتا ہے اور اکابرین نے اس مقصد کے لئے بھی اس سورت کا ایک مجرب وظیفہ بتلایا ہے کہتے ہیںکہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ کسی کے دل میں اپنی محبت اور وقعت پیداکریں تو اس عمل کو لازمی کریں یہ عمل اولاد اپنے والدین کے دل میں محبت پیداکرنے کے لئے کرسکتی ہے بھائی اپنے بہن بھائیوں کے دل میں محبت پیداکرنے کے لئے کرسکتا ہے میاں بیوی ایک دوسرے کی محبت حاصل کرنے کے لئے بھی کر سکتے ہیں اور اس کے علاوہ کوئی اپنے حاکم یا افسر کے دل میں جگہ بنانا چاہتا ہے تو وہ بھی اس عمل کو کرسکتا ہے اس کے علاوہ اگر آپ نے کسی سے کوئی بات منوانی ہو تو بھی یہ عمل مجرب ہے اس عمل کا طریقہ یہ ہے کہ آپ نے روزانہ فجر کی نماز کے بعد اس سورت یعنی سورۃ العصر کی تلاوت سات مرتبہ کرنی ہے اور اول و آخر درود پاک لازمی پڑھنا ہے اور اس کے بعد ہاتھ اٹھاکر مطلوبہ دعامانگنی ہے اور جب بھی اس شخص کے سامنے جانا ہوتو اس سے پہلے آپ نے سورت کا کثرت سے ورد کرنا ہے اور اس شخص کے سامنے جائیں انشاء اللہ مطلوبہ شخص کے دل میں آپ کی محبت پیداہوگی جو بات کہیں گے وہ مانے گا بہت ہی مجرب عمل ہے اس کو لازمی کریں۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو ۔آمین

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.