لہسن سے وزن کم کرنے کا قدرتی نسخہ

آپ کو وزن کم کرنے کے لیے ایک قدرتی غذا کے بارے میں بتائیں گے ۔ لہسن کو کھانوں کو لذیذ بنانے کےلیے استعمال کیا جاتا ہے لیکن اس کے دیگرفوائد میں سب سے بڑا فائدہ اس کے ذریعے وزن کا کم کرنا ہے۔ اس کی وجہ سے نہ صرف بلڈ پریشر کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ بلکہ اس کی مد د سے کولیسٹرول

کم ہوتا ہے۔ اور ساتھ ہی دل کی بیماریاں ختم ہوتی ہیں۔ اس کی مدد سے آپ کا مدافعتی نظام بہتر طریقے سے کام کرے گا۔ جسم سے زہریلے مادے نکلیں گے پیا زاور لہسن کو ملا کر استعمال کیاجائے تو کیموتھراپی سے ہونے والے نقصانات کو کم کیا جاسکتا ہے ماہرین صحت کاکہنا ہے اگر آپ لہسن کا بھر پور فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں تو اسے کچاکھائیں کیونکہ پکانے سے اس کے فوائد کم ہوجاتےہیں اس میں موجود “ایلی سین ” پکنے کی وجہ سے کم ہوجاتی ہے۔ لہٰذا اسے کچا استعمال کریں ۔ لہسن کو پیس کر پندرہ منٹ کے لیے پڑ ارہنے دیں۔ ایسا کرنے سے لہسن میں موجود “ایلی سین ” بہتر طریقے سے کام کرسکے گی۔ اب لہسن کھانے کا زیادہ فائدہ ہوگا۔ اسے خالی پیٹ صبح کے وقت کھانےسے بہت زیادہ فائدہ ہوگا۔ آپ چاہیں تو دو سےتین لہسن کی تریاں پیس کر اس میں ایک کھانے کا چمچ شہد کا ملائیں ہرصبح اسے کھانےسے آپ کے جسم میں بھر پور توانائی آنے کےساتھ آپ کا وزن بھی کم ہوگا۔ اور آپ اپنے آپ صحتمند محسو س کریں گے۔ اس جادوئی نسخے کو تیار کرنے کے لئے لہسن کے ایک جوے کو باریک کاٹ کر ایک چمچ شہد میں مکس کر لیں، یا دوسری صورت میں لہسن کو باریک کوٹ لیں اور اسے ایک چمچ شہد میں اچھی طرح ملا لیں۔

اسے صبح خالی پیٹ کھائیں اور ایک ہفتے تک اس کا استعمال جاری رکھیں۔اس کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ ایک جار میں شہد ڈالیں اور اس میں لہسن کے اتنے جوئے ڈال دیں کہ وہ شہد میں مکمل ڈوب جائیں۔ اب انہیں رکھ دیں اور روزانہ اس میں سے ایک جوا نکال کر نہار منہ کھائیں۔اب اگر اس قدرتی نسخے کے فوائد کی بات کی جائے تو یہ بے شمار بھی ہیں اور بے حد اہم بھی۔ یہ نسخہ موٹاپے میں کمی کرتا ہے اور ہمارے جسم سے فاسد مادوں کی صفائی کرتا ہے۔صرف ایک ہفتے کے استعمال سے جلد کی جھریاں ختم ہونے لگتی ہیں۔ اگر آپ کے جسم پر کوئی زخم موجود ہے تو اس کے استعمال سے بہت جلد مندمل ہوجائے گا۔ اگر آپ بیمار ہیں تو جلد صحت یاب ہوں گے اور جسمانی تھکاوٹ کا احساس بآسانی دور ہو جائے گا۔ یہ جگر کو صحت مند بناتا ہے۔ یہ دل کے امراض اور شوگر کے لیے بے حد مفید ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.