”یاربنا رات سوتے وقت 7بارپڑھنے پر کیا کچھ ملتا ہے ؟“

توکل اور بھروسہ ایسی صفت ہے جو ایمان کی بنیاد پر انسان کو حاصل ہوتی ہے، جتنا توکل کم ہو، ایمان کی کمزوری کی علامت ہے اور جتنا اللہ پر ایمان زیادہ ہوگا اتنا توکل بھی زیادہ ہوگا۔ اللہ تعالی پر توکل کرنے کے قرآن کریم میں مختلف فائدے بیان ہوئے ہیں، ان میں سے چند مندرجہ ذیل ہیں۔اللہ تعالی نے قرآن کریم میں مختلف گروہوں کے بارے میں بیان فرمایا ہے

کہ اللہ ان سے محبت کرتا ہے، ان میں سے ایک گروہ توکل اور بھروسہ کرنے والوں کا ہے۔ سورہ آل عمران، آیت 159 میں ارشاد الہی ترجمہ:بے شک اللہ بھروسہ کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے۔انسان کا یقینی دشمن شیطان، اگرچہ ہر لمحہ انسان کو اللہ سے غافل اور حق سے گمراہ کرنے کی کوشش میں مصروف ہے، لیکن اللہ تعالی نے قرآن کریم کی نورانی آیات میں ایسا حل بتایا ہے جس کے ذریعہ انسان شیطان کے قابو میں آنے سے بچ سکتا ہے۔ سورہ نحل کی آیات 98 اور 99 میں ارشاد باری تعالی ہے۔ترجمہ:پس جب آپ قرآن پڑھنے لگیں تو مردود شیطان سے خدا کی پناہ مانگ لیا کریں۔ جو لوگ ایماندار ہیں اور اپنے پروردگار پر بھروسہ کرتے ہیں ان پر اس (شیطان) کا کوئی تسلط نہیں ہے۔اللہ تعالی پر توکل اور بھروسہ کرنا، مشکلات سے نکلنے کا واحد راستہ ہے۔ جو لوگ اپنے مقصد تک پہنچنے کے لئے بارگاہ الہی کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ اختیار کرتے ہیں

جس سے اللہ نے منع کیا ہے تو وہ یقیناً اپنے مقصد تک نہیں پہنچ سکتے، لہذا اللہ تعالی نے حکم دیا ہے کہ اسی پر توکل کیا جائے۔ سورہ طلاق کی آیت 2 اور3 میں ارشاد الہی ہے۔ترجمہ: اور جو کوئی خدا سے ڈرتا ہے اللہ اس کیلئے (مشکل سے نجات کا) راستہ پیدا کر دیتا ہے۔ اور اسے وہاں سے رزق دیتا ہے جہاں سے اسے گمان بھی نہیں ہوتا ہے اور جو کوئی اللہ پر بھروسہ کرتا ہے وہ (اللہ) اس کے لئے کافی ہے بےشک اللہ اپنا کام پورا کرنے والا ہے اور اللہ نے ہر چیز کیلئے ایک اندازہ مقرر کر رکھا ہے۔آپ کسی مشکل میں پھنسے ہوں یا مصیبت کا سامنا ہے

یا کسی چیز کا خ و ف ہے آپ کو کسی چیز کی ضرورت ہے کوئی حاجت ہے جو اللہ تعالیٰ کی ذات سے درپیش کوئی مقصد ہے یا پھر خالق سے کوئی مقصد ہے جو بھی مسئلہ ہو آپ 7 مرتبہ پورے خلوص پیار محبت کیساتھ ان کلمات یاربنا کو دل سے ادا کریں پھر اول وآخر درود پاک کیساتھ اللہ تعالیٰ کے حضوریقین کامل کیساتھ دعا مانگ لیں انشاء اللہ دعا بھی قبول ہوگا جو بھی مسئلہ پریشانی ہوگا وہ دور ہوگا جو بھی مانگیں اللہ تعالیٰ کے فضل سے ملے گا اس عمل کو روزانہ لازمی کریں ۔اس کے علاوہ آپ نے عشاء کے بعد سونے سےپہلے دو رکعت نماز صلاۃ التوبہ پڑھیں اور ستر مرتبہ اللہ تعالیٰ کو اس کلمہ ربنا کے ذریعے پکاریں اول وآخر درود پاک لازمی پڑھیں ۔اللہ تعالیٰ کے حکم سے آپ کی ہر حاجت پوری ہوگی

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.