””المُومِنُ ( امن و امان دینے والا)““

جو شخص کسی خوف کے وقت 630 مرتبہ اس اسم مبارک کو پڑھے گا انشاء اللہ ہر طرح کے خوف اور جانی و مالی نقصان سے محفوظ رہے گا جو شخص اس اسم مبارک کو پڑھے یا لکھ کر پاس رکھے اس کا ظاہر و باطن اللہ تعالیٰ کی اما ن میں رہے گا۔ جو کثرت سے اس کادور کرے اس کا ایمان قائم رہے گا اور مخلوق اس کی مطیع و مقصد ہوجائے گی، جو کوئی روزانہ تین بار یہ اسم مبارک پڑھنے کا معمول رکھے اس کوکوئی خوف نہیں ہو گا

جو کوئی ایک سو چھتیس بار یہ اسم مبارک پڑھے ، ظالموں کے ظلم اور جملہ آفات سے محفوظ رہے گا۔ خوفزدہ آدمی اگر فرضوں کے بعد ایک سو چھتیس بار اس اسم کا ورد رکھے تو اس کے جان و مال محفوظ رہیں گے۔ جس پر خوف طاری ہو وہ یا سلام یا مومن کا ور د رکھے خصوصا مسافر اگر اس کا ورد رکھے تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے امن و سلامتی نصیب ہو گی۔ جو شخص کسی خوف کے وقت چھ سو تیس بار اس اسم کو پڑھے گا انشاء اللہ العزیز ہر طرح کے خوف اور نقصان سے محفوظ رہے گا۔جو اس اسم کو ایک سو پندرہ بار پڑھ کر اپنے اوپر دم کرے گا۔انشاء اللہ ہر طرح کے خوف اور نقصان سے محفوظ رہے گا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.