”حضرت علی ؓ نے فر ما یا! سچے پیار کو کیسے پہچان سکتے ہیں؟“

حضرت علی ؓ نے فر ما یا ! کوشش کرو کہ تم دنیا تم میں نہ رہے کیونکہ کشتی جب پانی میں رہتی ہے خوب تیرتی ہے لیکن جب پانی کشتی میں آ جا تا ہے تو وہ ڈوب جا تی ہے۔ ایک عورت حضرت علی ؓ کی خدمت میں حاضر ہو ئی اور عرض کرنے لگی ؟ یا علی ؓ میں نے زندگی میں بہت دھو کے کھا ئے ہیں انسان با ہر سے کچھ اور اندر سے کچھ اور ہو تے ہیں۔ ہمیشہ میں نے دوسروں سے بھلائی کی بھروسہ کیا اعتبار کیا نیکیاں کی لیکن بدلے میں مجھے ہمیشہ دُکھ اور تکلیف ملی۔ حضرت علی ؓ نے فر ما یا! اے عورت یاد رکھو جس کے ساتھ نیکی کرو اس کے شر سے بچو! اور انسان سے کی جانے والی نیکی انسان سے نہیں بلکہ انسان کے خالق اللہ پاک سے طلب کرو۔

اس عورت نے کہا یا علی ؓ میرا ایک سوال ہے؟ حضرت علی شیرِ خدا ؓ نے کہا آج تک میرے در سے کوئی خالی ہاتھ نہیں گیا کہو جو تم کہنا چاہتی ہو۔ تو عورت نے ہاتھوں کو جوڑ کر کہا؟ یا علی ؓ ، کیا کوئی ایسا عمل ہے جس سے وقت سے پہلے ہمیں یہ معلوم ہو جا ئے کہ سامنے والا انسان ہم سے سچا پیار کر تا ہے یا نہیں؟ تو حضرت علی ؓ نے فر ما یا ہاں ہے اللہ پاک کے علم میں کسی بھی چیز کی کوئی کمی نہیں اگر تم یہ دیکھنا چاہتی ہو کہ سامنے والا انسان تم سے کتنا سچا پیار کر تا ہے تو تم تین مر تبہ، یا ودودو، یا حکیم ُ یا کریمُ یا رحمان دل میں پڑھو۔

اور جس سے تم پیار کر و اس کے چہرے میں دیکھو! اگر سامنے والے کا چہرہ منہوس نظر آ ئے تو سمجھ جا نا آ نے والے وقت میں وہ تمہیں بہت تکلیف ہو دھوکہ دے گا۔ لیکن اگر سامنے والے کا چہرہ مسکرائے، اور اس کی آنکھوں سے پیار جھلکنے لگے تو سمجھ جا نا یہ انسان خود سے بھی زیادہ تم سے پیار کرتا ہے حضرت علی ؓ نے فر ما یا ک ف ر کے بعد سب سے بڑا گ ن ا ہ کسی کی د ل آزاری ہے! ایک شخص نے حضرت علی ؓ سے پوچھا یا علی ؓ ہمارے دل میں کسی دوسرے کے لیے اتنی محبت کیوں پیدا ہو تی ہے ؟

کوئی اجنبی جسے ہم جا نتے بھی نہ ہوں اکثر وہ ہمارے دل کو اتنا اچھا لگنے لگتا ہے؟ حضرت علی ؓ نے فر ما یا اللہ تعالیٰ نے دُنیا قائم کرنے سے پہلے تمام انسانوں کی روحیں پیدا کی اور تمام روحیں ایک جگہ جمع کی تھیں۔ وہاں پر جو روحیں ایک دوسرے کے بہت نزدیک تھیں جب وہ دنیا میں ایک دوسرے کے سامنے آ تی ہیں تو محبت پیدا ہو تی ہے اصل میں روحوں کے ملنے سے محبت پیدا ہو تی ہے۔ کتنا عظیم ہے وہ انسان جو اپنا غم سینے میں چھپائے رکھتا ہے اور زندگی بھر ان سے مسکرا مسکرا کر کھیلتا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.