قرآن پاک کی چھوٹی سی سورۃ صرف اکیس بار پڑھ لیں انشاء اللہ شوگر کا جڑ سے خاتمہ ہوجائیگا

شوگر دنیا میں تیزی سے عام ہوتا ہوا ایک ایسا مرض ہے جسے خاموش قاتل کہا جائے تو غلط نہ ہوگا ۔ یہ ایک بیماری ہی کئی امراض کا باعث بن جاتی ہے اور حیرت انگیز بات تو یہ ہے کہ شوگر ٹائپ ٹو کے شکار پچس فیصد افراد کو اس کا علم تک ہی نہیں ہوتا کہ وہ شوگر کا شکار ہوچکے ہیں جوکہ زیادہ خطرناک اور جان لیوہ بات ہے اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ہم میں سے اکثر لوگوں کو شوگر کی علامات سے واقفیت ہی نہیں

اگر ہم اس کی ابتدائی علامات کے بارے میں جان لیں تو ابتدائی مراحل میں ہی اپنے مرض کے متعلق علم ہوسکتا ہے جب اس مرض کی ابتدائی مراحل میں تشخیص ہوجائے تو اس کا علاج بھی آسان ہوتا ہے اس پر آسانی سے قابو بھی پایا جاسکتا ہے۔ آج ہم آپکو قرآن پاک سے شوگر کا مجرب وظیفہ بتائیں گے اس سے قبل آپ کو شوگر کی ابتدائی علامات اور اس پر کیسے قابو پایا جاسکتا ہے اس کے متعلق بتائیں گے ۔شوگر کی کچھ علامات یہ ہیں ماہرین صحت کے مطابق پیشاب میں شکر کی زیادہ مقدار بیکٹریا کی افزائش نسل کا باعث بنتی ہے جس کے نتیجے میں مثانے کے انفیکشن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ۔بار بار انفیکشن کا سامنے آنا فکر مندی کی علامت ہوسکتی ہے اس صورت میں شوگر کا ٹیسٹ لازمی کروا لینا چاہیے کیونکہ یہ اس مرض میں مبتلا ہونے کی بڑی علامات میں سے ایک ہے اگر آپ کو پیشاب بار بار آتا ہے آپکو خبردار ہوجانا چاہیے

اور بہت زیادہ پیشاب کرنے کے نتیجے میں پیاس بھی زیادہ محسوس ہوتی ہے شوگر کے مریض اگر جوسز کولڈڈرنکس اور دودھ وغیرہ کے ذریعے اپنی پیاس کو بجھانے کی خواہش میں مبتلا ہوجائیں تو یہ خطرے کی علامت ہوسکتی ہے ۔ یہ میٹھے مشروبات خون میں شکر کی مقدار کو بڑھا دیتے ہیں جس کے نتیجے میں پیاس کبھی ختم ہونے کا نام ہی نہیں لیتی اور پیشاب بار بار آتا ہے اس میں شک نہیں تھکاوٹ ہر شخص ہوتی ہے مگر ہروقت اس کا طاری رہنا شوگر میں مبتلا ہونے کی اہم علامت ثابت ہوسکتی ہے شوگر کے شکار ہونے کی صورت میں خوراک جسم میں توانائی بڑھانے میں ناکام رہتی ہے جس کے باعث تھکاوٹ کا احساس اور سستی طاری رہتی ہے ۔وہ احباب جو اس بیماری کا مستقل شکار ہیں وہ قرآن کا کریم یہ وظیفہ کریں یہ انتہائی مجرب اور مختصر بہت زیادہ آسان ہے ۔

یہ سورۃ الاخلاص کا ہے اس عمل کو کرنے کا طریقہ جان لیں سب سے پہلے آپ گیارہ مرتبہ درود ابراہیمی پڑھیں اس کے بعد اکیس مرتبہ سورۃ اخلاص پڑھیں آخر میں دوبارہ گیارہ مرتبہ درودابراہیمی پڑھیں پھر اپنی بیماری کیلئے اللہ تعالیٰ سے دعا کریں یہ عمل آپ نے دن میں تین مرتبہ کرناہے صبح دوپہر اور شام کرنا ہے بہتر یہ ہوگا فجر کی نماز ظہر کی نماز اور عشاء کی نماز کے بعد اس کو معمول بنا لیا جائے ۔اس عمل کو کرنے سے انشاء اللہ آپ کی شوگر ختم ہوجائیگی ۔بشرطیکہ اس عمل کو پورے یقین اور اللہ پر بھروسہ کرتے ہوئے مستقل مزاجی سے کیا جائے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.