چھ عدد سبز مرچیں لیں مرچوں پر یہ آیات چھ بار پڑھیں

آپ زندگی میں کئی لوگوں کو نظر بد کے تیروں سے ماہی بے آب کی طرح ترپتے دیکھتے ہیں ۔کچھ بولنے اور سننے سے کاسر ہوجاتے ہیں۔ یہ نظروں کا تیر اپنے پرائے رشتہ دار کسی کو نہیں چھوڑتا ۔ اسلام جیسے سلامتی والے دین کی تعلیمات سے بے بہرا ہوکر ہم اس عارضی فانی دنیاکو الٰہی احکامات پر ترجیح دیتے ہیں اور کینے ،حسد، بغض ہلاکت خیز ناک ہمارے ذہن میں پال لیتے ہیں۔ دوسرے کو تباہ کردینے کی خواہش آنکھوں کے رستے نکل کر سامنے والے کو تباہ برباد کردیتی ہے ۔ جادو ، حسد ،بغض اور نظر بدسے اپنے آپ کو کیسے بچا سکتے ہیں۔ میا ں بیوی کی محبت یہ نظر کی آگ نفرت میں تبدیل کردیتی ہے ۔

ایک ماں کا بیٹا بہت فرمانبردار ہوتا ہے ایک عورت آتی ہے گھر میں اور اسکی ماں اپنے بچے کی تعریف کرتی ہے اور میرا بیٹا بہت فرمانبردار ہے حسد کیوجہ سے نظر لگادیتی ہے اور بیٹا نافرمان ہوجاتا ہے ۔ہم میں سے اکثر لوگ اس بیماری میں مبتلا ہے ۔ وہ سمجھتے ہیں جادو ہے اور عاملوں کے پاس چلے جاتے ہیں جن کاکام لوگوں کو لوٹنا ہے ۔ آپ ﷺ نے نظر بد کے بارے میں فرمایا اللہ تعالیٰ نے تقدیر میں جو لکھ دیا اس کے بعد سب سے زیادہ موت نظر بد سے ہوگی ۔ایک حدیث کا مفہوم نظر انسان کو قبر تک اور اونٹ کو ہانڈی تک پہنچا دیتی ہے ۔ نظر بد کو ہلکا نہیں لینا چاہیے

۔ اس کا آسان علاج بتاتے ہیں آپ چھ عدد سبز یا سرخ دونوں میں سے کوئی مرچیں لیں جو نظر بد کیوجہ سے پریشان ہو اسکے سر سے لیکر پاؤں تک گھما دیں ۔گھمانے کے بعد آپ چھ مرتبہ درود ابراہیمی چھ مرتبہ آیت الکرسی پڑھیں اور مرچوں پر دم کردیں ان کو پڑھنے کے بعد آپ نے سورۃ البقرۃ کی آخری دو آیات چھ چھ مرتبہ پڑھ کر ان مرچوں پر دم کردیں اور اس کے بعد سورۃ الفلق اور سورۃ الناس کو چھ چھ مرتبہ پڑھ کر ان مرچوں پر دم کردیں ان کو کھلی جگہ پر لے جائیں کسی تنگ جگہ پر نہیں آپ کھلے آسمان کے نیچے ،صحن میں یا چھت پر کھلی جگہ پر رکھیں اور ایک دن میں ایک مرچ کو کوئلوں پر جلائیں اور چھ دن ان چھ مرچوں کو روزانہ ایک ایک کرکے جلائیں آپ بری سی بری نظر بد اور بیماری میں مبتلا ہوں گے تو اللہ تعالیٰ آپ کو شفاء عطاء فرما دیں گے ۔شکریہ

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.