سورۃ الفاتحہ کا عجیب وغریب وظیفہ زندگی سے بندشیں دور ہوں ملازمت کیلئے پڑھ سکتے ہیں

ایک دفعہ رسول اللہ ﷺ تشریف فرما تھے اور صحابہ کرام ؓ بھی آپ ﷺ کے گرد بیٹھے ہوئے تھے۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھ پر بڑے بڑے احسانات کئے ہیں جو مجھ سے پہلے کسی نبی ﷺ پر نہیں کئے۔پھر فرمایا میں بیٹھا ھوا تھا کہ جبرائیل ؑآئے اور کہا اے محمد ﷺ اللہ تعالیٰ حکم دیتے ہیں کہ میں نے آپ ﷺ کے پاس اپنی کتاب بھیجی اور اس کتاب میں ایک سورت ایسی بھیجی ہے کہ اگر وہ سورۃ تورات میں ہوتی تو حضرت موسیٰؑ کی امّت میں سے کوئی شخص یہودی نہ ہوتا

اور اگر یہ سورہ انجیل میں ہوتی تو حضرت عیسیٰؑ کی امّت میں سے کوئی شخص نصرانی نہ ہوتااور اگر یہ سورۃ زبور میں ہوتی تو حضرت داؤد علیہ السلام کی امّت میں کوئی شخص بت خانے کا خادم نہ ہوتا۔ یہ سورۃ میں نے قرآن میں اس لئے اتاری ہے کہ آپ ﷺ کے امّتی اس سورۃ کی تلاوت کی برکت سے قیامت کے روز دوزخ کے عذاب سے اور قیامت کی ہولناکیوں سے بچ جائیں۔آج ہم آپ کو مشکلات کے حل کیلئے سورۃ الفاتحہ کا ایک خاص عمل پیش کریں گے ۔ ہر قسم کی پریشانیوں مشکلات کو دور کرنے کیلئے یہ سورۃ الفاتحہ کا عجیب وغریب عمل ہے اس عمل کو نیا چاند دیکھنے کے بعد شروع کرنا ہے

اس عمل کی برکت سے آپ کی مشکلات اور رکاوٹیں دور ہونگی اور ہر کام میں کامیابی ملے گی اس کو آپ نے بڑی توجہ کیساتھ کرنا ہے۔یہ عمل آپ نے صبح کی نماز کی سنتیں ادا کرتے ہیں تو سنتوں اور فرضوں کے درمیان میں آپ نے یہ عمل پڑھنا ہے فجر کی دو سنتیں پڑھ لیں اس کے بعد آپ نے گیارہ مرتبہ درود پاک پڑھنا ہے جو آپ کو آتا ہے مختصر ہو یا لمبا ہے اس کے بعد آپ نے بسم اللہ الرحمٰن الرحیم کی م کو الحمداللہ کی ل کیساتھ ملا کر تین بار آپ نے اس طرح پڑھنا ہے۔پھر تین بار آمین کہنا ہے اس کے بعد پوری سورت اسی طرح اکتالیس بار پڑھ کر تعداد مکمل کرنی ہے ۔ اس کو اسی تعداد کے ساتھ اول وآخر گیارہ گیارہ مرتبہ کے درود شریف کیساتھ یہ عمل کرنا ہے ۔ اسی طرح روزانہ نماز فجر کی سنتوں اور فرضوں کے درمیان یہ عمل کرنا ہے اپنی مشکل کی آسانی کیلئے دعا کرنی ہے پھر نماز فجر کے دو فرض ادا کرنے ہیں ۔ آپ اکتالیس دفعہ اسی ترتیب سے جو بتائی ہے

اکتالیس دن تک لگاتار یہ عمل کرنا ہے ۔ اگر بیچ میں عورتوں کے مخصوص ایام آتے ہیں تو یہ عمل چھوڑ دن یاد رکھنے ہیں جہاں سے عمل چھوڑا تھا تو اس کو دوبارہ شروع کرسکتے ہیں اس عمل کی برکت سے آپ کے کاموں میں رکاوٹیں ختم ہونگی ۔ یہ عمل کسی بھی حاجت ضرورت کیلئے پڑھ سکتے ہیں ۔ شادی کیلئے کاروبار کی ترقی کیلئے ملازمت کیلئے کوئی بھی مخصوص حاجت ہے آپ اس کیلئے یہ پڑھ سکتے ہیں ۔ بڑا خاص عمل ہے آپ اس کو پابندی کیساتھ بلاناغہ کامل یقین اخلاص کیساتھ پڑھیں گے تو انشاء اللہ آپ کی جملہ مصیبتیں پریشانیاں ختم ہونگی آپ کی زندگی میں آسانیاں اور خوشیاں پیدا ہونگی اس عمل کو لازمی پڑھیں ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.